دورۂ جنوبی افریقہ بھارتی ٹیم کا آج اعلان گمبھیر اور ظہیر خان کی واپسی کا امکان
بی سی سی آئی ٹیسٹ اسپیشلسٹ کرکٹرز کو ایک ہفتہ قبل ہی جنوبی افریقہ بھیجنا چاہتے ہیں
بی سی سی آئی ٹیسٹ اسپیشلسٹ کرکٹرز کو ایک ہفتہ قبل ہی جنوبی افریقہ بھیجنا چاہتے ہیں۔فوٹو:فائل
دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان پیر کے روز کیا جائے گا، اگرچہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو ہوگا تاہم سلیکٹرز جلداسکواڈز کا اعلان کرکے منتخب کھلاڑیوں کو تیاریوں کا بھرپور موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
بی سی سی آئی ٹیسٹ اسپیشلسٹ کرکٹرز کو ایک ہفتہ قبل ہی جنوبی افریقہ بھیجنا چاہتا ہیں کہ تاکہ وہ وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں، اسکواڈز کے اعلان کیلیے سلیکٹرز نے وشاکھا پٹنم میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ دوسرے ون ڈے کے موقع پر جمع ہونا تھا مگر آندھرا پردیش میں طوفان کی وجہ سے ٹیم کا اعلان ایک روز کے لیے موخر کردیا گیا۔ بھارت دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے 16 رکنی دستے کا اعلان کرے گا جس میں سے 12 کا انتخاب یقینی ہے تاہم باقی چار کیلیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے، یہ سچن ٹنڈولکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلا ٹیسٹ اسکواڈ ہوگا، ان کی الیون میں جگہ کیلیے اجنکیا راہنے مضبوط امیدوار ہیں۔ گوتم گمبھیر اور ظہیر خان کی بھی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔