رینکنگ اسنوکر کپ آصف اعزاز کے دفاع میں کامیاب
فائنل میں محمد بلال کو زیر کیا، انٹرنیشنل ایونٹ کیلیے پریکٹس ہوگئی، عالمی چیمپئن
تقریب تقسیم انعامات میں محمدآصف نے مہمان خصوصی سے وننگ ٹرافی اور70 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا،فوٹو: فائل
عالمی چیمپئن محمد آصف نے چوتھے قومی رینکنگ اسنوکر کپ کے فائنل میں سیڈ13محمد بلال کوایک سخت اوردلچسپ مقابلے کے بعد8-4سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے انعامات تقسیم کیے،پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت مقامی ہوٹل میںہونے والی اس چیمپئن شپ کے فائنل میںدفاعی چیمپئن نے اپنا اعزاز برقرار رکھنے کے لیے3گھنٹے50 منٹ کی جدوجہد کے بعد اپنے حریف کو قابو کیا،محمد بلال نے پہلا فریم جیت کر عالمی چیمپئن پر اپنی دھاک بیٹھانے کی کوشش کی مگر محمدآصف نے اگلے7فریمز اپنے نام کرلیے،انھوں نے چھٹے فریم میںسنچری بریک(116) بھی کھیلا لیکن9ویں فریم میں بلال نے عالمی چیمپئن کی سست روی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلسل تینوں فریمز میں برتری پاکرمقابلہ 4-7 کر دیا،12 ویں فریم میں محمد آصف نے تجربہ کی بدولت اپنے حریف کو بے بس کرکے8-4 کی فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی۔
بعدازاں تقریب تقسیم انعامات میں محمدآصف نے مہمان خصوصی سے وننگ ٹرافی اور70 ہزار روپے کا انعام حاصل کیا،محمد بلال نے رنر اپ ٹرافی اور40 ہزار روپے وصول کیے،سیمی فائنل تک رسائی پر سیڈ 2عمران شہزاد اورسیڈ14بابر شیخ کو30،30ہزار روپے ملے جبکہ ٹاپ سیڈشاہد آفتاب نے ایونٹ میں 140 کے اسکور کے ساتھ سنچری بریک کا ریکارڈ قائم کرنے پر10 ہزار روپے کا خصوصی انعام حاصل کیا، دریں اثنا اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے کے بعد محمد آصف نے کہا کہ میں اپنی کار کردگی سے خوش اور مطمئن ہوں، میرے لیے یہ ایونٹ 27 نومبر سے لوٹیا میں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے لیے بہترین پریکٹس ثابت ہوا، ایک سوال کے جواب میں عالمی چیمپئن نے کہا کہ وہ مکمل فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور اگر اللہ نے چاہا تو اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے عالمی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائوں گا۔