فیفا نے دھاندلیوں کے الزام پرعراقی فٹبال ایسوسی ایشن کو نئے انتخابات کا حکم دیدیا

فیفا کا فیصلہ 2011 میں آئی ایف اے الیکشنز اور عراق میں فٹبال کی منفی خبروں پر آیا ہے

فیفا کا فیصلہ 2011 میں آئی ایف اے الیکشنز اور عراق میں فٹبال کی منفی خبروں پر آیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ورلڈ فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا نے عراقی فٹبال ایسوسی ایشن کو انتخابات کا حکم دے دیا، عدالت نے گذشتہ الیکشن کو بے شمار دھاندلیوں کی بنا پر ختم کردیا تھا۔


عراقی فٹبال آفیشل کے نائب صدر عبدالخالق مسعود کا کہنا ہے کہ انھیں گذشتہ روز فیفا کی جانب سے آفیشل نوٹس موصول ہوا جس میں 20 جنوری کو انتخابات کیلیے کہا گیا ہے ۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے ان انتخابات کی نگرانی سے متعلق مزید سفارشات کا انتظار کر رہے ہیں ۔ فیفا کا فیصلہ 2011 میں آئی ایف اے الیکشنز اور عراق میں فٹبال کی منفی خبروں پر آیا ہے۔ فیصلے کا اعلان سوئٹزرلینڈ کی اسپورٹ کی عالمی ثالثی عدالت کی رولنگ کے بعد کیا گیا جس میں جون 2011 کے انتخابات میں کئی دھاندلیوں کا الزام لگایا تھا۔ الزامات آئی ایف اے جنرل کمیٹی کے ارکان بشمول ہارنے والے فلاح حسن نے لگائے تھے جس میں آئی ایف اے کی الیکشن سے قبل ایک تمہیدی اجلاس بلانے میں ناکامی اور نئے کمیٹی ممبران کے انتخابات سے متعلق فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔
Load Next Story