40 لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ سمز بلاک کردی گئیں پی ٹی اے

اس وقت ملک میں کوئی ایسی موبائل فون سم نہیں جوکسی شناختی کارڈنمبرکے بغیراستعمال ہورہی ہے،وزارت داخلہ کو رپورٹ

پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزارت داخلہ کوایک رپورٹ ارسال کی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے دعویٰ کیاہے کہ ملک میں اس وقت کوئی ایسی موبائل فون سم نہیں جوکسی شناختی کارڈنمبرکے بغیر استعمال ہورہی ہے۔

40لاکھ سے زائد غیررجسٹرڈ موبائل فون سمزکوبلا ک کردیاگیا ہے،دوسری طرف ذرائع نے بتایاہے کہ اس وقت لاکھوں موبائل فون سمزقومی شناختی کارڈزکے چوری شدہ ڈیٹاپرایکٹویٹ کراکراستعمال کی جارہی ہیں۔




اتوار کو ذرائع کے مطابق دہشتگردی اوراغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں غیررجسٹرڈموبائل فون سمزکے استعمال کوروکنے کیلیے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کوسختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے موبائل فون سمزکی رجسٹریشن کوضروری بنانے کا کہا تھا اور کہاتھاکہ جوکمپنیاں تعاون نہ کریں ان کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں جس کی روشنی میں پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوںکوقومی شناختی کارڈ کے بغیرموبائل فون سم فروخت نہ کرنے کاحکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزارت داخلہ کوایک رپورٹ ارسال کی ہے۔
Load Next Story