7انڈر19کھلاڑیوں کو زائد العمر ہونے کے شبے میں کلائی ٹیسٹ کیلیے بھیج دیا گیا
پہلے روز پی سی بی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن و اینٹی کرپشن وسیم باری نے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے بارے میں لیکچر دیا
پہلے روز پی سی بی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن و اینٹی کرپشن وسیم باری نے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے بارے میں لیکچر دیا. فوٹو : ایکسپریس
ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں زیر تربیت 7انڈر 19کھلاڑیوں کو زائد العمر ہونے کے شبے میں شوکت خانم میموریل اسپتال کے مقامی یونٹ میں کلائی ٹیسٹ کیلیے بھیج دیا گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ماہ کے کیمپ کا گذشتہ روز آغاز ہوا، منتخب 40 کھلاڑیوں نے چیف کوچ توصیف احمد کو رپورٹ کردی، سابق آف اسپنر نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال سے کھلاڑیوں کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد انھیں پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لاہور بھیجا جائیگا،اگر کوئی زائد عمر پایا گیا تو اسے کیمپ سے ریلیز کرکے ریزرو کھلاڑیوں سے متبادل لیا جائیگا۔
پہلے روز پی سی بی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن و اینٹی کرپشن وسیم باری نے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے بارے میں لیکچر دیا اور آئی سی سی و پی سی بی کے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔ کیمپ میں توصیف احمد کیساتھ اعظم خان کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ کی کوچنگ کررہے ہیں، اس قسم کے کیمپس ملک کے دیگر شہروں میں بھی لگائے گئے ہیں،منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل اکیڈمی بھیجا جائیگا۔