فخر زمان کی آل ٹائم ٹی 20 الیون سے بابر اعظم اور کوہلی ہی باہر
اپنی الیون میں جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز اور ان کے ساتھ بھارتی اوپنر روہت شرما کو منتخب کرنا چاہوں گا،فخر
اپنی الیون میں جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز اور ان کے ساتھ بھارتی اوپنر روہت شرما کو منتخب کرنا چاہوں گا،فخر۔ فوٹو: فائل
پاکستانی اوپنر فخر زمان نے اپنی آل ٹائم ٹی 20الیون سے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو ہی باہر کردیا۔
ویب سائٹ ''کرکٹ پاکستان'' کی رپورٹ کے مطابق فخرزمان نے کہا کہ میں اپنی الیون میں جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز اور ان کے ساتھ بھارتی اوپنر روہت شرما کو منتخب کرنا چاہوں گا، انگلینڈ کے جیسن روئے بھی شامل ہوں گے، آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹنگ آرڈر میں چوتھے نمبر پر ہوں گے، ان کے بعد انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر، آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل، بین اسٹوکس، کیرون پولارڈ، مچل اسٹارک، جسپریت بمرا اور افغان لیگ اسپنر راشد خان کا نمبر آئے گا۔