مختصر مختصر
انجلینا جولی فلموں میں کتنے ہی خطرناک اسٹنٹ کرتی دکھائی کیوں نہ دیں، حقیقی زندگی میں بہت نرم دل ہیں اور امدادی و۔۔۔
دپیکا کی گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونے والی سنجے لیلا بنسالی کی فلم ’رام لیلا‘ بھی باکس آفس پر ’کھڑکی توڑ‘ رش لینے میں کامیاب ہوگئی۔ فوٹو: فائل
COLOMBO:
باکس آفس پر اپنے پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے حصے سے تہلکہ مچا دینے والی ہارر فلم پیرا نارمل ایکٹویٹی سلسلے کی نئی فلم"پیرا نارم ایکٹویٹی:دی مارکڈ ونز" کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔
نئے ٹریلر میں رات کے اندھیرے میں گھر میں ہونے والی عجیب و غریب حرکات اور ڈراؤنی شکلات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھاتے ڈراؤنے مناظر شائقین کو خوف سے آنکھیں بندکر دینے پر مجبور کردیں گے۔ رائٹر و ہدایتکار کرسٹوفر لانڈن کی اس ہارر فلم میں رچرڈ کابرل،کارلوس پراٹس،ایڈی جے فرنانڈس،جارج ڈیاز،مولی افراہیم ،فرینک سلیناز اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اورن پیلی اورجیسن بلم کی پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر پر مبنی یہ فلم اگلے سال 3 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
دپیکا پڈکون کے عروج پر پہنچے ستاروں نے ایک او ر جیک پاٹ ان کے نام کر ڈالا۔ گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونے والی سنجے لیلا بنسالی کی فلم 'رام لیلا' بھی باکس آفس پر 'کھڑکی توڑ' رش لینے میں کامیاب ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی دپیکا نے سپر، ڈوپر ہٹ فلموں کی ہٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔ رواں سال کے گیارہ کے گیارہ مہینے دپیکا کے لئے لکی ثابت ہوئے ہیں۔۔۔کیوں کہ پہلے آئی 'یہ جوانی ہے دیوانی' جس نے آتے ہی تہلکہ مچادیا۔۔پھر 'چنائی ایکسپریس' نے کامیاب فلموں کی پچ پر 200 کروڑ سے بھی زیادہ قیمتی۔۔ ایسا چھکا لگایا کہ بال اسٹیڈیم سے بھی باہر نکل گئی۔'یہ جوانی۔' کی 'پڑھاکو'ہیروئن 'نینا' ہو یا 'چنائی ایکسپریس' کی ساوتھ انڈین۔۔'بن داس ٹائپ کی 'مین اماں'۔۔یاپھر 'رام لیلا' کی رومینٹک لیلا۔۔۔ دپیکا نے یہ کردار کچھ ایسی خوبی سے نبھائے ہیں کہ کیااپنے اور کیا پرائے۔۔۔سب ان ہی کے گن گارہے ہیں۔
انجلینا جولی فلموں میں کتنے ہی خطرناک اسٹنٹ کرتی دکھائی کیوں نہ دیں، حقیقی زندگی میں بہت نرم دل ہیں اور امدادی و فلاحی کاموں میں سب سے آگے رہتی ہیں۔ انجلینا کی انہی فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف میں انہیں 'اعزازی آسکر ایوارڈ' سے نوازا گیا ہے۔ہالی وڈ میں ہونے والی گورنرز ایوارڈ کی شاندار او ر چکاچوند تقریب میں دنیا بھر کے مہاجرین اور انسانیت کے لئے خدمات انجام دینے پر ہالی وڈ کی سپر ہیروئن 38 برس کی انجلینا جولی کو ایوارڈ دیا گیا تو ہال نہ صرف ہالی وڈ کے چوٹی کے ستاروں سے جگمگا رہا تھا، بلکہ ان کے پارٹنر بریڈ پٹ ، ان کے لے پالک کمبوڈین نڑاد بیٹے میڈوکس بھی ان کے پہلو میں موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم 'ان دا لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی' کی بوسنیا اور سربیا سے تعلق رکھنے والی کاسٹ سے تعارف بھی کروایا۔ انجلینا اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے رفیوجیز کی سفیر ہیں اور 40 سے زیادہ فیلڈ مشنز مکمل کر چکی ہیں۔ ان میں حال ہی میں شام میں خانہ جنگی سے متاثر ین کی امداد کا مشن بھی شامل ہے۔ انجلینا جولی سے پہلے ہالی وڈ کی لیجنڈری ہیروئن ایلزبتھ ٹیلر اور اداکار پال نیومین بھی فلاحی اور انسانی خدمت کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
ہندی فلموں کے معروف ولن اور فلم 'شعلے' میں ڈاکو گبّر سنگھ کا کردار ادا کر کے شہرت پانے والے اداکار امجد خان کی بیٹی اہلم خان نے بھی اب فلمی دنیا کا رخ کیا ہے۔اہلم طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ ہیں اور اب وہ ڈائریکٹر مکرند دیش پانڈے کی فلم 'مس سندری' سے اپنے بولی وڈ کریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ یہ فلم مرند کے ڈرامے 'مس بیوٹی فل ' پر مبنی ہے۔امجد خان کے بیٹے شاداب خان بھی 'راجہ کی آئے گی بارات' اور 'ریفیوجی ' جیسی بعض فلموں میں بطور معاون اداکار کام کر چکے ہیں لیکن ان کا کیریئر کچھ خاص نہیں رہا۔
سنیل گروور عرف گتھی نے آخر کار اپنی خاموشی توڑ دی. گتھی نے صاف کہا کہ پیسوں کے لئے انہوں نے یہ شو نہیں چھوڑا ہے، بلکہ وہ خود کا کوئی کام شروع کرنا چاہتے تھے، اس لئے انہوں نے شو کو الوداع کہا۔ اگرچہ اپنے نئے شو کے بارے میں انہوں نے فی الحال خاموش رہنا ہی مناسب سمجھا۔ ادھر کامیڈین کپل شرما نے بھی ان خبروں کو سرے سے مسترد کیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ گتھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے شو کے باقی ارکان کو اس کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
کپل یہ بات تو قطعی ماننے کو تیار نہیں ہے. سنیل کو اپنا بھائی سمجھنے والے کپل نے کہا کہ وہ خود اپنے ٹیم کے تمام لوگوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی آگے بڑھتا ہے تو انہیں خوشی ہوگی۔ کپل نے بتایا کہ سنیل نے شو کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ اپنا شو شروع کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پروڈکشن ٹیم اور سنیل کے درمیان انٹریکٹ کو لے کر کچھ ان بن ہوئی ہے ، جس کے بعد سے سنیل شو کی شوٹنگ نہیں کر رہے تھے اور باہر چلے گئے۔ کپل نے کہا کہ اگر کوئی آگے بڑھتا ہے تو اس میں برائی کیا ہے۔سب کو زندگی میں ترقی کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم سنیل سے محبت کرتی تھی، کوئی بھی نہیں ہے جو سنیل کی مقبولیت سے ناراض تھا۔