تھری جی نیلامیویلیوپارٹنرمینجمنٹ کنسلٹنگ فرم مشیرمنتخب

فرم امریکا، برطانیہ، سنگاپور اور اسپین کے کنسورشیم پرمشتمل،جلدمعاہدے پر دستخط ہونگے

نیلامی کے طریقہ کار،بنیادی قیمت کے تعین،بولی دہندگان کیلیے آئی اوبنانے میں مددملے گی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام (آئی ٹی اینڈ ٹی) کی پالیسی ہدایات کے تحت نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کے نیلام کے لیے مشیر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق 23نومبر 2013کو بولی دہندگان کے نمائندوں کی موجودگی میں کھولی گئی فنانشل بولیوں کے تفصیلی تجزیے اور ٹیکنیکل بولیوں کی جانچ پڑتال کے بعد ویلیو پارٹنر منیجمنٹ کنسلٹنگ لمیٹڈ کو کامیاب قرار دیا گیا، کامیاب فرم امریکا، برطانیہ، سنگاپور اور اسپین کے ایک کنسورشیم پر مشتمل ہے، ضروری مراحل کی تکمیل کے بعد توقع ہے کہ کامیاب مشیر کو باضابطہ طور پرجلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی دعوت دی جائے گی، مشیر کی تقرری کے ساتھ ہی اسپیکٹرم کی نیلامی میں ایک اہم مرحلہ مکمل ہو جائے گا، اس سے آئندہ نیلامی کے عمل میں اہم پہلوؤں مثلا بولی دہندگان کے لیے انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری، نیلامی کے طریقہ کار اور بیس پرائس وقت پر مقرر کرنے میں مدد ملے گی۔




واضح رہے کہ قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں اور پبلک پرکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کی ویب سائٹ پر بین الاقوامی سطح کے ایک مشیر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے شائع کردہ اشتہارات کے جواب میں آخری تاریخ 12 نومبر 2013 تک پی ٹی اے کو دنیا کی معروف مشاورتی فرموں کی جانب سے 7بولیاں موصول ہوئیں، پی ٹی اے کی تشکیل کردہ کمیٹیوں نے ٹیکنیکل تجاویز اور مالی تجاویز کا بہت ذمے داری سے تجزیہ کیا اور مقررہ وقت کے اندر اور پی پی آر اے قوانین کے مطابق مشیر کے بروقت انتخاب کو حتمی شکل دی، اسپیکٹرم کی نیلامی میں مشیر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پراسس رپورٹ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہوگی۔
Load Next Story