وحید مراد کا نام گینز بک میں درج کیا جائے مداحوں کا مطالبہ

نامور اداکارکی 30ویں برسی کی تقاریب میں فنکاروں اور پرستاروں کی شرکت

نامور اداکارکی 30ویں برسی کی تقاریب میں فنکاروں اور پرستاروں کی شرکت۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد (مرحوم) کی30ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔

جس میں فنکاروں اور وحید مراد کے پرستاروں، مداحوں نے بڑی تعداد مین شرکت کی،اس موقع پر وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد اور صاحبزادے عادل مراد بھی موجود تھے، جب کہ آل پاکستان پرنس وحیدی کلب کی جانب سے مجاہد آباد اورنگی ٹاؤن میں بھی برسی کا اہتمام کیا گیا۔




تعزیتی اجلاس سے مقررین نے اداکار وحید مراد کی شاندار خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کلب کے مرکزی رہنماؤں محمد اسلم کشمیری، واحد علی پروانہ اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ وحید مراد کی فلم انڈسٹری میں شاندار خدمات پر ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔
Load Next Story