شہر میں ڈنگی وائرس سے ایک اورشخص جاں بحق

مرنے والے مریضوں کی تعداد30ہوگئی،ڈنگی وائرس کی شدت دسمبر تک رہتی ہے

کراچی سمیت اندورن سندھ میں ڈنگی وائرس کی تباہ کاریاں ہولناک صورت اختیارکرتی جارہی ہیں، فوٹو: فائل

KARACHI:
ڈنگی وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعدکراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30ہوگئی ۔

جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 4ہزار8 سو69 ہوگئی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے،ڈنگی سرویلینس سیل کے مطابق جاں بحق ہونیوالاکا تعلق ضلع ٹھٹھہ سے بتایاگیا ہے متوفی کوتیزبخار تھاجس کے ٹیسٹ میں ڈنگی پازٹیوکی تصدیق کی گئی تھی، دریں اثنا ماہرین نے کہا ہے کہ ڈنگی وائرس پر تحقیق کی ضرورت ہے ۔




کراچی سمیت اندورن سندھ میں ڈنگی وائرس کی تباہ کاریاں ہولناک صورت اختیارکرتی جارہی ہیں،رواں سال کے دوران اب تک30قیمتی جانیں زندگی کی بازی ہار چکی ہیں،ڈنگی وائرس کی شدت دسمبر تک برقرار رہتی ہے کیونکہ شدید سرد موسم کے بعد اس وائرس کی شدت میں کمی واقع ہوجاتی ہے موجودہ سیزن وائرس مچھروںکی بہترین نشوونما کا موسم ہے یہی وجہ ہے کی یومیہ درجنوں افراد اس وائرس کا شکار ہوکر مختلف اسپتالوں میں رپورٹ ہورہے ہیں ۔
Load Next Story