ملزمان کی نگرانی کیلیے اسپیشل برانچ کے اہلکارمتحرک ہوگئے

خفیہ معلومات کے حصول میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈاکٹر زین شیخ

پولیس افسران و اہلکاروں کا بھی سراغ لگا کر ٹاؤنز کی سطح پر تعینات کر دیا گیا۔ فوٹو؛فایل

SUKKUR:
شہر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتوں اور دہشت گرد سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نگرانی اور خفیہ اطلاعات کو فوری طور پر اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے ٹاؤنز کی سطح پر تعینات اسپیشل برانچ افسران و اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ پولیٹکل ڈاکٹر زین شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد خفیہ رپورٹس کی تکمیل اور اس کی فوری اطلاع پر ٹاؤنز کی سطح پر تعینات افسران و اہلکاروں کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کر کے انھیں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ وہ شہر میں جاری دہشت گردی اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کے حوالے سے نگرانی کے عمل کو مزید موثر اور مربوط بنائیں ، انھوں نے اسپیشل برانچ کے ایسے افسران و اہلکار جو کاغذوں میں تو ڈیوٹی انجام دیتے تھے ۔




تاہم وہ دفتری عملے کی مبینہ ملی بھگت سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے تھے ان پولیس افسران و اہلکاروں کا بھی سراغ لگا کر ٹاؤنز کی سطح پر تعینات کر دیا جس کی وجہ سے اسپیشل برانچ کی کارکردگی کو مزید فعال اور موثر بنایا جا رہا ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی پولیٹکل ڈاکٹر زین شیخ نے تمام ٹاؤنز انچارجز کے ہمراہ ملاقات میں انھیں اس بات کی تاکید کی ہے کہ ریکی اور خفیہ معلومات کے حصول میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔
Load Next Story