ٹیسٹ رینکنگ سعیدکا بولرز میں چوتھانمبر مصباح ساتویں بہترین بیٹسمین

پہلے ایشز ٹیسٹ میں ناکامی کے باوجود انگلش کپتان الیسٹرکک کی ٹاپ 10 میں واپسی ہوئی

بیٹسمینوں میں مصباح الحق ساتویں اور یونس نویں نمبر پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی / فائل

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل بولرز میں چوتھی پوزیشن پر ہیں۔


بیٹسمینوں میں مصباح الحق ساتویں اور یونس نویں نمبر پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پہلے ایشز ٹیسٹ میں ناکامی کے باوجود انگلش کپتان الیسٹرکک کی ٹاپ 10 میں واپسی ہوئی، ایک درجہ ترقی پاکر وہ دسویں نمبر پر پہنچ گئے، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں، 18 درجے ترقی نے انھیں 17 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے، برسبین ٹیسٹ کے ہیرو مچل جونسن کی بھی بہترین 20 بولرز میں واپسی ہوئی، وہ چار درجے ترقی پاکر 19 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں، بولرز میں ٹاپ پوزیشن بدستور ڈیل اسٹین کے قبضے میں ہے۔
Load Next Story