ٹروٹ کے اعصاب پہلے ہی ایشز ٹیسٹ میں جواب دے گئے
ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر وطن روانہ،سیریزکے دیگر میچز میں حصہ نہیں لے پائیں گے
ناقص کارکردگی پر شدید تنقیدکا نشانہ بنانیوالے وان نے بیٹسمین سے معافی مانگ لی فوٹو: فائل
MUZAFFARGARH:
انگلش بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ کے اعصاب پہلے ہی ایشز ٹیسٹ میں جواب دے گئے، دباؤ کا شکار ہوکر وطن واپس لوٹ گئے، سیریز کے بقیہ میچزمیں حصہ نہیں لے پائیں گے، ون ڈاؤن بیٹسمین نے مارکوس ٹریسکوتھک کی یاد تازہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے برسبین ٹیسٹ میں جوناتھن ٹروٹ کے اعصاب اس بُری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے کہ پھر وہ سنبھل نہیں پائے اور دباؤ کا شکار ہوکر وطن واپس لوٹ گئے، انھوں نے پہلی اننگز میں 10اور دوسری میں 9 رنز بنائے، دونوں مرتبہ وہ انتہائی بُرے انداز میں مچل جونسن کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بارے میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ میں نے جوناتھن کی آنکھوں میں خوف کی جھلک دیکھی ہے۔
جس پر انگلش کپتان الیسٹرکک نے شدید اعتراض بھی کیا تھا۔ ٹروٹ کی اچانک واپسی کے بارے میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیاکہ بیٹسمین اعصابی کمزوری سے متعلق بیماری کی وجہ سے ایشز سیریز سے باہر ہوگئے، وہ وطن واپس لوٹ چکے اور ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2006-07 کے ایشز ٹور سے مارکوس ٹریسکوتھک بھی اسی انداز میں اچانک وطن واپس لوٹ گئے تھے۔
وہ بھی دباؤ کا شکار تھے بعد میں انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا،ٹریسکوتھک نے جوناتھن ٹروٹ کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود ڈپریشن کا شکار ہوچکا ہوں، ایسے میں انسان خود کو تنہا محسوس کرتا ہے، جوناتھن ٹروٹ ایک بہادر انسان مگر اس کے باوجود اس وقت اسے مدد کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان مائیکل وان نے چند روز قبل جوناتھن ٹروٹ کو ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انھوں نے ٹویٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ٹروٹ کس حال سے گزررہا ہے، اس لیے میں اپنے بیان پر معافی چاہتا ہوں۔