جامعہ کراچی ڈین کی عدم تقرری سے اسکول آف لا کی فعالیت میں دشواری
یونیورسٹی کواسکول آف لاکے معاملات چلانے میں مشکلات درپیش،چانسلر سیکریٹریٹ کی رئیس کلیہ قانون کی تقرری میں تاخیر
سابق رئیس ’’لا یونیورسٹی‘‘ کے وائس چانسلر مقرر،جامعہ کراچی کا کسی سینئر پروفیسرکو اسکول آف لا کاعارضی انچارج بنانے پر غور فوٹو: فائل
چانسلر سیکریٹریٹ کی عدم دلچسپی اورجامعہ کراچی میں ڈین آف لا کاعہدہ خالی ہونے کے سبب یونیورسٹی انتظامیہ کو نئے قائم ہونیوالے اسکول آف لا کوفعال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
رئیس کلیہ قانون نہ ہونے سے اسکول آف لا کے انتظامی و اکیڈمک معاملات چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ لا کالجوں کے انتظامی اور اکیڈمک معاملات بھی رئیس کلیہ قانون کے بغیر چلائے جارہے ہیں، چانسلر سیکریٹریٹ گورنر ہاؤس کی جانب سے جامعہ کراچی میں رئیس کلیہ قانون کی تقرری میں تاخیر کردی گئی ہے، واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ قانون قاضی خالد نئی قائم ہونے والی ''لا یونیورسٹی'' کے وائس چانسلر مقررکیے جاچکے ہیں اورقواعد کی رو سے کسی دوسری سرکاری یونیورسٹی کا عہدیدار جامعہ کراچی میں انتظامی یا اکیڈمک عہدے پرفائز نہیں رہ سکتا۔
جس کے سبب جامعہ کراچی میں رئیس کلیہ قانون کا عہدہ خالی ہے، رئیس کلیہ قانون قاضی خالد کو لا یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقررکیے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرکی جانب سے اس عہدے کیلیے اردویونیورسٹی کے سابق رئیس کلیہ قانون جسٹس (ر)غوث محمد کے نام کی سفارش کی گئی تھی اور جسٹس (ر) غوث محمد کو جامعہ کراچی کا رئیس کلیہ قانون مقررکیے جانے کی سمری کئی ماہ قبل چانسلر سیکریٹریٹ گورنر ہاؤس کوبھجوائی گئی تاہم گورنرسیکریٹریٹ کی جانب سے جسٹس(ر) غوث محمد کورئیس کلیہ قانون مقررکیاگیا اور نہ ہی معاملے پرکوئی پیش رفت سامنے آئی جس کے سبب یہ عہدہ کئی ماہ سے خالی ہے۔