تلہار ایک ہی خاندان کی3بچیاں نہر میں ڈوب گئیں

واقعہ نواحی گائوں دبھاڑو میں پیش آیا، 10سالہ حمیرا، 6سالہ امینہ اور 8سالہ دیوی کھیلتے ہوئے پانی میں جا گریں.

لاشیں نکال لی گئیں، واقعہ نواحی گائوں دبھاڑو میں پیش آیا، 10سالہ حمیرا، 6سالہ امینہ اور 8سالہ دیوی کھیلتے ہوئے پانی میں جا گریں

نواحی گائوں میں ایک ہی خاندان کی 3بچیاں نہر میں ڈوب گئی۔ تینوں کی لاشیں نکالی گئیں۔


تفصیلات کے مطابق تلہار کے نواحی گائوں دبھاڑو میں میر عطا محمد ٹالپر کی زمین سے گزرنے والی نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے 3بچیاں 10سالہ حمیرا بنت آچار بھیل، 6سالہ امینہ بنت چندر بھیل اور 8سالہ دیوی بنت چندر بھیل اچانک پانی میں جا گریں اور ایک دوسرے کو بچا کی کوشش میں تینوں ڈوب گئیں۔

جن کی لاش 3گھنٹے کے بعد نکال لی گئیں۔ تینوں لڑکیاں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والدین کھیتوں میں کام کرنے گئے ہوئے تھے۔ راجو خانانی پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے اتفاقی حادثے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔
Load Next Story