سانحہ شیرشاہگواہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے عدالت

منگل کو گواہ تحفظ نہ ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے،پبلک پراسیکیوٹر.

منگل کو گواہ تحفظ نہ ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے،پبلک پراسیکیوٹرفوٹو: فائل

BIHAR:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے سربراہ بشیر احمد کھوسو نے ایس ایس پی کراچی غربی کو ہدایت کی ہے۔

سانحہ شیرشاہ کے گواہوں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر انکی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، منگل کو عدالت میں مدعی نفیس احمد اور دیگر گواہوں کو اپنے بیانات قلمبند کرانے کے لیے پیش ہونا تھا، تاہم کوئی گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا،اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف نے عدالت کو بتایا کہ گواہ تحفظ نہ ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔


یہ دہشت گردی کی ایک بڑی واردات سے متعلق مقدمہ ہے ، فاضل عدالت نے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایس پی کراچی غربی کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو باحفاظت عدالت پہنچائیں ۔

استغاثہ کے مطابق 19 اکتوبر 2010کو پاک کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں لیاری گینگ وار کے مبینہ کردار نور احمد عرف بابا لاڈلہ سمیت 17 افراد نے بھتہ نہ ملنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر جبکہ 2 زخمی اسپتال جاکر دم توڑ گئے تھے۔
Load Next Story