رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 34ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
مختلف علاقوں میں چھاپے اور اسنیپ چیکنگ کی گئی، ترجمان رینجرز
3 مفرور ملزمان کے قبضے سے 5 پستول ، متعدد راؤنڈز ، منشیات ، نقدی اور چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ اے ایف پی / فائل
شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس و رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروئیاں کرتے ہوئے 34 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 99 ملزمان کو گرفتار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں اور اسنیپ چیکنگ کی، رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے بتایا کہ داؤد گوٹھ ، بلدیہ ٹاؤن ، رنچھوڑ لائن ، ٹنکی چوک ، ریتہ پلاٹ ، شاہ فیصل کالونی ، کورنگی کے ایریا ، 36 بی ، لانڈھی ، ملیر سٹی ، گلزار آباد ، گڈاپ ، سیکٹر نو نارتھ کراچی ، ناظم آباد 3 نمبر ، پرانا گولیمار ، ریکسر لین لیاری ، اقرا سٹی ، گلشن اقبال ، گارڈن اور مجاہد کالونی میں چھاپے مارے گئے جبکہ الفلاح سوسائٹی اور ایم اے جناح روڈ پر اسنیپ چیکنگ کی گئی ، ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام تر کارروائیوں میں مجموعی طور پر 24 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے متعدد ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ۔
ہتھیاروں میں ایس ایم جی بھی شامل ہے ، علاوہ ازیں ایسٹ زون پولیس نے مختلف کارروائیاں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 3 مفرور بھی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے 5 پستول ، متعدد راؤنڈ ، منشیات ، نقدی اور چھینے گئے موبائل فون بھی شامل ہیں ، دریں اثنا سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 60 چھاپوں اور 5 پولیس مقابلوں کے بعد 99 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں 14 مفرور اور 15 اسلحہ آرڈیننس کے تحت جبکہ 7 نارکوٹکس اور 3 ڈکیت و رہزن سمیت ایک بھتہ خور بھی شامل ہے ، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 21 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ۔