مقبول باقر حملہ کیس کے ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

جامعہ بنوریہ ٹاؤن کے ایک طالب علم کوقتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان کا ریمانڈ۔

قتل،مقابلہ اورا قدام قتل کے مقدمات میں گرفتار لیاری گینگ وار کے امین بلیدی اور عبد الغفار عرف ماما پر ترمیمی فرد جرم عائد فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقرکے کانوائے پر حملہ کیس میں مفرور ملزمان رضوان ، عطاالرحمن ، ساجد ، یاسر موسیٰ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اورانھیں گرفتار کرکے 10دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

دریںاثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے محرم الحرام کے موقع پر ذوالجناح اور ٹرینر سبحان وارثی کے قتل میں ملوث کامران عرف گاما کو 7یوم کے جسمانی ریمانڈ پر مبینہ ٹاؤن پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی غلام مرتضیٰ نے حوالہ کیس میں گرفتار عمیر، سلیم، حمید اور عزیز کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا، ایف آئی اے نے ملزمان کو گزشتہ روز طارق روڑ کے ایک شوروم میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا اور کروڑوں روپے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے منتقل کی گئی رقم اور دستاویزات برآمد کی تھیں۔




علاوہ ازیں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جامعہ بنوریہ ٹاؤن کے طالب علم کو قتل و ایک کو زخمی کرنے اور فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے الزام میں ملوث ملزم کلب عباس زیدی اور فراز عرف بلوچ کو 2دسمبرتک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،اسی عدالت نے قتل، پولیس مقابلہ اورا قدام قتل کے مقدمات میں گرفتار لیاری گینگ وار کے امین بلیدی اور عبد الغفار عرف ماما پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی ہے اور ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہان کو 3دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔
Load Next Story