حجاب کا بڑھتا رجحان فروغ اسلام کا مظہر ہےمحمد حسین محنتی
اسلام نے عورت کو عزت کا مقام دیا ہے جب کہ مغرب اسے شمع محفل بنانا چاہتا ہے
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام ریلی نیو ایم اے جناح روڈ سے گزررہی ہے فوٹو : ایکسپریس
NEW DEHLI:
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمدحسین محنتی نے کہا ہے کہ حجاب عورت کا وقار اور افتخار ہے۔
پوری دنیا میں حجاب کابڑھتا رجحان فروغ اسلام کا مظہر ہے،عالمی یوم حجاب' حجاب کے کلچر کو فروغ دینے کا دن ہے، ان خیالات کا اظہارانھوںنے عالمی یوم حجاب کے موقع پر جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے خواتین کے مظاہرے سے خطاب میںکیا ۔
مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی' نائب امیر نصراللہ شجیع نے بھی خطاب کیا،مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما عائشہ منور، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کوثر مسعود، دردانہ صدیقی، ناظمہ صوبہ سندھ افشاں نویداوردیگر نے کی،یہ مظاہرہ عالمی یوم حجاب کے حوالے سے دنیا بھر کی ان خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا گیا جو حجاب کرنیکی وجہ سے امتیازی سلوک کا شکار ہیں،مظاہرے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر حجاب مسلمان عورت کا بنیادی حق ہے اور دیگر نعرے درج تھے، محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی مسلمان خواتین میں حجاب فروغ پا رہا ہے اسی لیے مغرب پریشان ہے اور وہ حجاب پر پابندیاں عائد کررہا ہے، انھوںنے کہاکہ اسلام نے عورت کو عزت کا مقام دیا ہے جب کہ مغرب اسے شمع محفل بنانا چاہتا ہے۔
پیمرا میڈیا پر فحاشی کوبند کرنے کے لیے اقدامات کرے،قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ منور نے کہاکہ حجاب امت مسلمہ کا شعار ہے حجاب ہمارا وقار اور ہماری عزت ہے عورت پر حجاب پہننے پر پابندی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔