پاکستان میں سرمایہ کاری کی رفتارتیز کریں گے مائیکل ڈوڈمین

سندھ میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کامنصوبہ مکمل،ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد مستفید ہونگے

ایل این جی درآمد،ڈیمزتعمیر میں تعاون کرینگے،امریکی قونصلرجنرل،ایس جی ایس سمٹ سے خطاب فوٹو: اے پی پی/فائل

امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

امریکا کا نجی شعبہ بھی پاکستان کے تیل و گیس اور آبی ذخائر کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایس جی ایس سمٹ 2013ایسٹ انٹی گریشن منجمنٹ کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا فروغ چاہتا ہے اور حکومت پاکستان کے ساتھ ملک کر سرمایہ کاری کی رفتار تیز کریں گے۔ گزشتہ ماہ صدر اوباما اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی اور دوطرفہ تعاون پر اتفاق کے نتیجے میں امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی لے رہی ہیں۔

2درجن سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں تیل وگیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہیں اور ساتھ ہی ڈیمز کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری میں تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کومقامی ہوٹل میں ایس جی ایس سمٹ2013 (ایسٹ انٹیگریٹی مینجمنٹ) سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں نجی کاروباری شعبے کی ترقی میں امریکا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، اس وقت پاکستان میں نجی کاروباری شعبے کی حوصلہ افزائی کرنی کی ضرورت ہے تا کہ ملازمتوں کے کم ہوتے ہوئے مواقع کے باعث نجی کاروباری شعبے کو ترقی دے کر ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔




انکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرے گا اوراکنامک زون،منگلا،تربیلا اور باشا ڈیم کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلیے بھی کام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا پاکستان میں انرجی سیکٹر کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھی فوکس کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ بھی پائپ لائن میں ہے۔امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین کا کہنا تھا کہ سندھ میں امریکی تعاون سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کا پیداواری منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔

جس سے ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد کو بجلی کی سہولت فراہم کی جائے گی، امریکی کمپنیاں پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی۔مائیکل ڈوڈمین نے کہا کہ امریکا، پاکستان میں معاشی ترقی کا خواہاں ہے،ہیوسٹن میں 30 پاکستانی کمپنیوں پر مشتمل وفود نے امریکی کمپنیوں سے ملاقاتیں کی ہیں جن کے مستقبل قریب میں مثبت نتائج برآمد ہوگے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی پاکستان درآمد میں بھی امریکی سرمایہ کاراپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
Load Next Story