ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹکٹوں کے اشتہارات میں عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری

تمام اہم میچز کی ٹکٹیں تو 2 ہی روز میں فروخت ہوگئی تھیں، اب سلہٹ میں شیڈول 6 اور چٹاگانگ کے ایک میچ کی ٹکٹیں باقی ہیں

تمام اہم میچز کی ٹکٹیں تو 2 ہی روز میں فروخت ہوگئی تھیں، اب سلہٹ میں شیڈول 6 اور چٹاگانگ کے ایک میچ کی ٹکٹیں باقی ہیں۔فوٹو:فائل

بنگلہ دیش میں ورلڈٹوئنٹی 20 کی ٹکٹوں کیلیے جاری اشتہارات میں عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔


کسی بھی ایونٹ کی ٹکٹوں کی فروخت کیلیے اشتہاری مہم چلانا نئی بات نہیں مگر بنگلہ دیش میں اس بڑی حقیقت کو ظاہر نہیں کیا جارہا کہ تمام اہم میچز کی ٹکٹیں تو 2 ہی روز میں فروخت ہوگئی تھیں، اب سلہٹ میں شیڈول 6 اور چٹاگانگ کے ایک میچ کی ٹکٹیں باقی ہیں اور ان مقابلوں میں زمبابوے اور کوالیفائرز ٹیمیں شریک ہیں۔ شائقین اشتہار دیکھ کر بڑے میچز کی ٹکٹیں خریدنے کے لیے مقررہ بینکس کی برانچز میں جاتے اور وہاں کے اسٹاف سے لڑ جھگڑ کر واپس آجاتے ہیں۔
Load Next Story