جونیئر اسکواش طیب نے انڈر 19 سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا

سیف کو شکست،عباس نے عبداللہ بشیر کو ہرا دیا،گرلزانڈر19کوارٹر فائنل میں شریک تمام کھلاڑیوں کو واک اوور مل گیا

ٹاپ سیڈ علی کرامت نے منصور زمان اورکاشف آصف نے جاوید علی کو مات دی۔فوٹو:فائل

ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن طیب اسلم نے سیف اللہ کو قابو کرکے پاکستان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر19 سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا، ان کی فتح کااسکور 14-12 ، 11-5 اور11-8رہا۔

طیب کا اگلا مقابلہ سیڈ 3 عباس شوکت سے ہوگا جنھوں نے عبداللہ بشیر کو38 منٹ کی تگ و دو کے بعد13-11،11-9اور11-6سے مات دی، دوسرا سیمی فائنل سیڈ2عاصم خان اور اسرار احمد کے درمیان کھیلا جائے گا، کوارٹر فائنل میں عاصم نے فراز احمدکو80 منٹ کے مقابلے میں11-5 ، 11-8، 11-13اور11-5 سے قابوکیا، اسرار نے پنجاب ہی کے عمر علائو الدین کو 11-6، 11-6 اور 11-5سے ہرایا، پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پرگرلزانڈر19کوارٹر فائنل میں تمام کھلاڑی واک اوور مل جانے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، ٹاپ سیڈ آمنہ لطیف کا فائزہ ظفر اور اعزاز کا دفاع کرنے والی سیڈ 2سعدیہ گل کا سامنا فرح منظور سے ہوگا،آمنہ کو مشعال زہرہ، فائزہ کو ماہ رخ بگٹی، فرح کو جویریہ خان اورسعدیہ کو واہبہ خان کے خلاف واک اوور ملا، بوائز انڈر 17 کے کوارٹر فائنل میں سمید رشید نے سیڈ3اقتدار خان اور احمد علی نے سیڈ2مہران جاوید کو ہرا کر اپ سیٹ کیا، ٹاپ سیڈ علی کرامت نے منصور زمان اورکاشف آصف نے جاوید علی کو مات دی۔




بوائز انڈر15 کوارٹر فائنل میں فیضان خان نے سمیع اللہ، ذیشان گل نے ہارون خان جبکہ عزیر گل نے اعجاز خان کو شکست دی،بوائز انڈر13 کے کوارٹر فائنل میں حارث قاسم نے نوید رحمان،ذیشان گل نے صاحب خان،حماد نے حمزہ شریف اور راشد دولت نے سیڈ2 ذیشان ملک کو ہرایا،بوائز انڈر11کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ ایران کے محمددانیال غوری نے ابراہیم ریاض کو 21 منٹ میں 3-0 سے مات دی، آفاق خان نے فہد شریف،احمد حسن نے خاقان ملک اور اسداللہ نے ملک عبدالمعیز کے خلاف فتح پائی،گرلز انڈر 17کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ مدینہ ظفرنے حمیرہ کو 10 منٹ میں3-0 سے زیر کرلیا، ماریہ سلیم کوسندس، سیڈ 3 تحرین اسلام کو مریم فاطمہ اور سیڈ2 میرال شیخ کوفرح خان کیخلاف واک اوور ملنے پر فائنل فور میں رسائی حاصل ہو گئی،گرلز انڈر15 کے کوارٹر فائنل میں نورالامین کو مہوش، اقرا کو نور الہدی، فہمینہ کو اسرا اور ایمان شہباز کو ماہاکے خلاف کامیابی ملی ، فاطمہ ظفر، بسمہ جہاں زیب،زینب خان اور اینہ شیخ اپنی حریفوں کو مات دے کر گرلز انڈر11 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، بدھ کو سیمی فائنلز اور جمعرات کو فائنلز کھیلے جائیں گے۔
Load Next Story