جونیئر ہاکی ٹیم کا انتخاب مینجمنٹ آج سرجوڑ کر بیٹھے گی
صدر اور سیکریٹری پی ایچ ایف کو اعتماد میں لینے کے بعد حتمی اسکواڈ کا کل اعلان
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے10 میں سے8کھلاڑیوں کو منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON:
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شریک کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کیلیے قومی ٹیم مینجمنٹ بدھ کو لاہور میں سرجوڑ کر بیٹھے گی۔
صدر اور سیکریٹری پی ایچ ایف کو اعتماد میں لینے کے بعد حتمی اسکواڈکا اعلان جمعرات کو ہوگا، چیف کوچ و منیجر منظور الحسن سینئر کے مطابق ٹیم کے چنائو میں2 روز کی تاخیر کا مقصد کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق6 دسمبر سے بھارت میں شیڈول دسویں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سابق قومی کپتان منظور الحسن سینئر کی زیرسربراہی ٹیم مینجمنٹ بدھ کو صبح اور شام کے الگ الگ سیشنز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ابتدائی فہرست تیار کرے گی،بعد ازاں نومنتخب صدر پی ایچ ایف اختر رسول اور سیکریٹری رانا مجاہد علی سے ملاقات کر کے مشاورت کی جائے گی، جمعرات کو18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمر بھٹہ کوکپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دورئہ آسٹریلیا اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے10 میں سے8کھلاڑیوں کو منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب جونیئر کوچ منظورالحسن کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب مشاورت سے کیا جائے گا،اختر رسول سے تربیتی کیمپ میں پلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی درخواست کریں گے،انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے ایسی ٹیم تشکیل دیں گے جو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ ایک سوال پر منظور الحسن نے کہا کہ جرمنی اور بیلجیئم جیسی سائیڈز ہمارے گروپ میں ہونے کے باوجود میں پُر امید ہوں کہ ٹاپ 4میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں گے۔