پی ٹی سی ایل میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم ختم ہوگئی

جن لوگوں نے اس اسکیم کو اپنایا ہے انھیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ کمپنی آئندہ بھی ان کے ساتھ ہے،سید مظہر حسین۔

جن لوگوں نے اس اسکیم کو اپنایا ہے انھیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ کمپنی آئندہ بھی ان کے ساتھ ہے، فوٹو فائل

SUKKUR:
پی ٹی سی ایل کی VSS اسکیم(رضاکارانہ علیحدگی اسکیم) اختتام پذیر ہوگئی۔

اسکیم کو 26 جولائی کو متعارف کرایا گیا تھا اور یہ مکمل طور پر رضاکارانہ علیحدگی اسکیم تھی،آخری دن پی ٹی سی ایل کے دفاتر میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے لائنوں میں لگ کر درخواستیں جمع کرائیں، پی ٹی سی ایل کے SEVP HR سید مظہر حسین نے کہا کہ اس سکیم سے مطلوبہ نتائج حاصل کر لیے گئے ہیں۔


ملازمین کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنے مستقبل کیلیے ایک شاندار فیصلہ کر سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس اسکیم کو اپنایا ہے انھیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ کمپنی آئندہ بھی ان کے ساتھ ہے اور ان کے خاندانوں کے روشن مستقبل اور فلاح و بہبود کیلیے کئی پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں تاکہ انھیں اعلان کیے گیے پیکیج کے علاوہ دیگر اضافی فوائد بھی دیے جا سکیں۔

انھوں نے تمام ملازمین اورVSS کیلیے کام کرنیوالے ایچ آرا سٹاف کو اس شاندار اسکیم کی کامیابی اور ملازمین کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرنے پر مبارک باد دی۔
Load Next Story