اردو کانفرنس کا انعقادکئی شہروں میں ہونے لگا ہے احمد شاہ
کانفرنس میں دنیا بھر کے ادیب،دانشور اور شعرا اپنے مقالے بھی پیش کریں گے
آرٹس کونسل کے صدر احمدشاہ چھٹی عالمی اردوکانفرنس کی تفصیلات بتا رہے ہیں اس موقع پر پروفیسر سحر انصاری بھارت سے آئے ہوئے ممتاز شاعر شمیم حنفی،معروف براڈ کاسٹر رضا علی عابدی اور دیگر موجود ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
اردو کانفرنس کا انعقاد اب پاکستان کے کئی شہروں میں ہونے لگا ہے جو اردو کی ترقی و ترویج کے حوالے سے قابل تحسین عمل ہے۔
پاکستان میں ہونیوالی عالمی اردو کانفرنسوں میںدنیا بھر سے ادیبوں اور شاعروں کی شرکت اردو زبان کو ایک نئی جہت عطا کرنے میں مضبوط کردار ادا کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہارآرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل کراچی میں چھٹی عالمی اردو کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا، اس موقع پر رضا علی عابدی ،شمیم حنفی ،پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، محمود احمد خان اور پروفیسر سحر انصاری بھی موجود تھے۔
کانفرنس کا شیڈول بتاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چھٹی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز 28نومبر کی سہ پہر 3بجے سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہو رہا ہے جو یکم دسمبر تک جاری رہے گا، اس کانفرنس میں دنیا بھر سے ادیب،دانشور اور شعرا شرکت کر کے اپنے مقالے پیش کریں گے اور اردو زبان کی ترقی و ترویج کے حوالوں پر روشنی ڈالی جا ئے گی، ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی نے جو کام 6سال قبل شروع کیا تھا اس میں میڈیا نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا۔