گلشن اقبال خاتون سمیت4ملزمان گرفتار اسلحہ اور چھینی ہوئی 2کاریں برآمد
نواز،چھٹل ،دلبراورخاتون حشمت ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے،پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
نواز،چھٹل ،دلبراورخاتون حشمت ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے،پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی فوٹو اے ایف پی / فائل
گلشن اقبال پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینی ہوئی2 کاریں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او گلشن اقبال الطاف حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او گلشن رانا حسیب گلشن فلائی اوورکے قریب اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا ،کار میں سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ۔
پولیس نے جوا بی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے عقب میں چلنے والی کار میں موجود ان کے ساتھیوں کو بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایچ او رانا حسیب نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزمان نوازجونیجو ،محمد چھٹل ،دلبرعلی شیخ اور حشمت نامی خاتون علاقے میں ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے کہ پولیس نے انھیں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پکڑلیا ۔
ملزمان کے قبضے سے کار رجسٹریشن نمبر AUV-475 اور AEQ-459 برآمد کرلیں ،دونوں کاریں ملزمان نے گلشن اقبال اور بہادرآبادکے علاقوں سے چھینی تھیں ،ملزمان کے قبضے سے 3پستول اور متعدد رائونڈ بھی برآمدکرلیے گئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 666/12 درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور عادی مجرم ہیں ،اس سے قبل بھی یہ مختلف تھانوںکی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں ۔