سندھ کی جیلوں میں 41 جعلی قیدیوں کا انکشاف

وزیراعظم کو کراچی میں وفاقی سیکریٹری داخلہ کی بریفنگ، تحقیقات کرائیں گے، وزیراعلیٰ

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جیلوں کے اندر ہر قسم کے مافیاکا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔ فوٹو : فائل

سندھ کی جیلوں میں 41 جعلی قیدیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو دوسرے قیدیوں کے نام پر بند تھے۔

یہ قیدی جیلوں کے اندر سے دہشت گردی اور جرائم کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، یہ انکشاف منگل کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انھوں نے بتایا کہ نادرا کے بائیومیٹرک تصدیقی نظام کے ذریعے سندھ کی جیلوں میں41جعلی قیدیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔




وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جیلوں کے اندر ہر قسم کے مافیاکا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔
Load Next Story