کراچی فائرنگ مقابلے 2پولیس اہلکار8ملزمان سمیت13افراد ہلاک
2زخمی،پولیس اہلکار بلدیہ ٹاؤن اور سوک سینٹر،مذہبی جماعت کا کارکن گلشن میں نشانہ بنا
رینجرزکی لیاری اورماڈل کالونی میں کارروائی، ایک اہلکار زخمی، عذیر اور بابا لاڈلا گروپ کے درمیان مورچہ بند فائرنگ رات گئے تک جاری تھا فوٹو: فائل
شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ، نامعلوم ملزمان نے2 پولیس اہلکاروں،اہلسنت و الجماعت کے کارکن اور خاتون سمیت5 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں فاروق اعظم مسجدکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل35 سالہ بوٹا ولد محمد نذیر جاں بحق ہوگیا،اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق مقتول سیکیورٹی زون ٹومیں تعینات تھا وہ رات کی ڈیوٹی کے بعد گھر واپس آ رہا تھا صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول7 بچوں کاباپ تھا، یونیورسٹی روڈ پر سوک سینٹر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 48 سالہ علی احمد ولد عبدالخالق جاں بحق ہوگیا۔
نیو ٹاؤن پولیس کے مطابق مقتول کیماڑی کا رہائشی اور سیکیورٹی زون میں تعینات تھا، مقتول صبح ڈیوٹی پرآرہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنا لیااور جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، مقتول کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 6 میں مومن اسکوائر کے قریب دکان پر فائرنگ سے 25 سالہ عبدالرشید ولد نذر محمد ہلاک ہوگیا ، ایس ایچ او گلشن اقبال عرفان کوبرا نے بتایا کہ مقتول فوٹو اسٹیٹ کی دکان پر موجود تھا کہ نامعلوم ملزمگولی مارکرفرار ہوگیا، اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا عمرمعاویہ کے مطابق عبدالرشید اہلسنت و الجماعت کے کارکن تھا اس کا آبائی تعلق بالا کوٹ سے تھا ۔
وہ کراچی میں اپنے دوست سے ملنے آیا ہوا تھا ، ملزم موٹر سائیکل پرسوار اورہیلمٹ پہنے ہوئے تھا، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ، عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں مرغی خان کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ انیس ولد ثاقب شدید زخمی ہوگیا جسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ، ایس ایچ او عزیزآباد عرفان آصف نے بتایا کہ مقتول علاقے کا رہائشی تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ڈاکس کے علاقے مچھرکالونی میں فائرنگ سے40 سالہ شہناز زوجہ علاؤ الدین ہلاک ہوگئی ، ایس پی کیماڑی کرم اللہ سومرو نے بتایا کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہرعلاؤ الدین کوگرفتار کرلیا ہے، ملزم نے ہی اپنی اہلیہ کوفائرنگ کرکے ہلاک کیا، ملزم لیاری کا رہائشی ہے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ سالی کے گھر آیا ہوا تھا، ان کے درمیان کسی بات پرتلخ کلامی ہوئی تھی، علاوہ ازیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سے کورنگی کے علاقے ناصرجمپ میں سیمنٹ فیکٹری کے باہر سیکیورٹی گارڈعزادار شاہ ولد خادم حسین ، شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر بلاک12 میں اسکول کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ25 سالہ صادق ولد غلام اکبر شدید زخمی ہوگیا۔
رینجرزکی لیاری اورماڈل کالونی میں کارروائی گینگ وار4 اورچنیسرگوٹھ کا منشیات فروش اشوک سمیت4 ملزمان مارے گئے،ماڈل کالونی میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والا اشوک کا قریب ساتھی امی اوراس کابھائی بھی شامل ہیں، دوسری کارروائی میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی عذیر گروپ کے ایک زخمی سمیت3 کارندے پکڑے گئے،گینگ وارکے ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکارزخمی ہوگیا، لیاری کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، لیاری ٹاؤن کے4 تھانوں کی پولیس مبینہ طور پر 2 دھڑوں بٹ گئی، ایک دھڑا عذیر دوسرا بابا لاڈلا کے لیے کام کر رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق رینجرزکی بھاری نفری نے کلری کے علاقے سر گواد محلے میں لیاری گینگ وار غفار زکری گروپ کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کر لیا جس پرملزمان نے محاصرہ توڑنے کے لیے رینجرز پرفائرنگ کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم42 سالہ جاوید عرف الانہ ولد محمد سلیمان ہلاک ہو گیا ، ذرائع نے بتایا کہ دیگر ملزمان فرار ہورہے تھے کہ رینجرزنے تعاقب جاری رکھا ایک ملزم ایک عمارت میں داخل ہوکر اس کی چھت پر چڑھ گیا جہاں رینجرز بھی پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میںملزم گولی لگنے پر عمارت سے نیچے گر کر ہلاک ہوگیا،ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے دونوں ملزمان لیاری گینگ وار غفار زکری گروپ کے کارندے ہیں،لیاری کے علاقے جونا مسجد کے قریب رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار عذیر گروپ کے 2کارندے فہد میمن اورچینا ہلاک ہوگئے ۔
جن کی لاشیں پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم چینا عذیر کے قریب ساتھی شیرازکامریڈکاسالا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ کلری کے علاقے سیفی میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی شیرازکامریڈ کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، رینجرز کی نفری شاہ عبد الطیف بھٹائی روڈ وشو اسکول کے سامنے کھڑی تھی کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 93 ونگ کا رینجرز اہلکار35سالہ سکندر عرف عمران ولد غلام محمد زخمی ہو گیا۔ جبکہ رینجرز نے دریا آباد گلی نمبر6 میں کارروائی کرتے ہوئے عذیرگروپ کے ایک کارندے کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی
۔ رات گئے لیاری کے علاقے شاہ بیگ لائن اور عید لائن میں عذیر اور بابا لاڈلا گروپ کے کارندوں میں شدید مورچہ بند فائرنگ شروع ہو گئی اطلاع ملنے پر رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ، رینجرز نے بھی ایک طرف کھڑے ہو کر دونوں گروپوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ شروع کر دی ، تین طرفہ فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے اور اپنی مدد کے لیے پولیس اور میڈیا کے نمائندوں کو فون کرتے رہے۔ رات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا ۔ رینجرز کی بھاری نفری نے ماڈل کالونی کے علاقے شیٹ نمبر6ستارہ بیکری کے قریب منشیات فروش ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی ، رینجرز نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں4 ملزمان مارے گئے ، رینجرز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ، ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئیں ۔
جہاں ہلاک ہونے والے3 ملزمان کی شناخت شوکت لاسی عرف اشوک ، عمران عرف امی اور اس کے چھوٹے بھائی رضوان عرف ککوکے نام سے کر لی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا چوتھا ملزم اشوک کا سالا سکو تھا ، ہلاک ہونے والا ملزم شوکت لاسی محمود آباد چنیسئر گوٹھ کا بدنام منیشات فروش اور لیاری گینگ وار کا ملزم تھا جبکہ عمران عرف امی اس کا انتہائی قریبی ساتھی تھا ، واضح رہے عمران عرف امی تقریباً 3 ماہ قبل رینجرز سے مقابلے میں سر پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور ایک ماہ سے زائد عرصہ تک اسٹڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج رہا ، عمران کومے میں چلا گیا تھا جس پر اسپتال سے اسے گھر بھیج دیا گیا تھا اورکہا تھا کہ اب یہ معجزانہ طور پر صحیح ہو سکتا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز اشوک عمران سے ملنے اس کے دوسرے گھر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 6 میں آیا تھا جہاں رینجرز اس کا تعاقب کرتے ہوئے پہنچ گئی تھی ، رینجرز ترجمان کے مطابق ماڈل کالونی میں اشوک سمیت 3 ملزمان مارے گئے ہیں۔