حکمراں انتخابات سے فرار کے سیاسی ڈراموں میں مصروف ہیں علی اکبر گجر
حکمران جماعت نے ملک میں قبضہ اور بھوک عام پاکستانی کا مقدر بنا دیا ہے، علی اکبر گجر۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے ملک میں قبضہ اور بھوک عام پاکستانی کا مقدر بنا دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کے لیے تیار ہے، حکمراں انتخابات سے فرار کے لیے سیاسی ڈراموں میں مصروف ہیں ، پنجاب ہی نہیں سندھ سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی،عوام اور اداروںکو الجھا کر وقت حاصل کرنے کے حکومتی منصوبے ناکام ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) سندھ کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں نواز شریف کل کے بجائے آج ہی عام انتخابات چاہتے ہیں تاکہ بلدیاتی انتخابات جیسے سیاسی ڈرامے کرنے والے حکومتی اہلکاروں کو ملک میں عوامی جذبات کا رخ معلوم ہوسکے۔