گورنر نے سندھ سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس 2012 جاری کردیا
وزیراعلیٰ سندھ آئوٹ آف ٹرن ترقیاں،ڈیپوٹیشن،انضمام اورکنٹریکٹ کی بنیادپرتقرریاںکرسکیں گے
وزیراعلیٰ سندھ آئوٹ آف ٹرن ترقیاں، ڈیپوٹیشن، انضمام اورکنٹریکٹ کی بنیادپرتقرریاں کرسکیں گے. فوٹو فائل
ISLAMABAD:
سندھ میں سرکاری افسروں اوراہلکاروںکی آئوٹ آف ٹرن ترقیوں اورڈیپوٹیشن،انضمام اورکنٹریکٹ کی بنیادپرتقرریوں کیخلاف اعلیٰ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے ایک آرڈیننس جاری کیاہے۔
جس کے تحت وزیراعلیٰ سندھ(حکومت سندھ) کو اختیار دیاگیاہے کہ وہ آئوٹ آف ٹرن ترقیاں دے سکتے ہیں اورڈیپوٹیشن،انضمام اورکنٹریکٹ کی بنیادپرتقرریاں کرسکتے ہیں،آئوٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے اورڈیپوٹیشن،انضمام اورکنٹریکٹ کی بنیادپرتقرریاں حاصل کرنیوالے افسروں اوراہلکاروںکوقانونی تحفظ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ آرڈیننس ''سندھ سول سرونٹس( ترمیمی) آرڈیننس 2012کہلائے گا۔آرڈیننس میںکہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کسی بھی سول سرونٹ کوغیرمعمولی کارکردگی کی بنیادپرآئوٹ آف ٹرن ترقی،ایوارڈیاانعام دے سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو کسی بھی سول سرونٹ کا ڈیپوٹیشن کی بنیادپریاانضمام کے ذریعہ کسی بھی کیڈرمیں کسی بھی اسامی پرتقررکرنے کا اختیارحاصل ہے بشرطیکہ مذکورہ سول سرونٹ اس اسامی کیلیے طے شدہ شرائط پرپورااترتاہوتاہم کسی کیڈرکی اسامیوں پرڈیپوٹیشن یاانضمام کی بنیادپر10فیصدسے زیادہ تقررنہیںہوگا،آرڈیننس میں یہ بھی کہا گیاہے کہ اس آرڈیننس کے اجراسے پہلے جولوگ ڈیپوٹیشن یاانضمام کی بنیادپرمقررہوئے ان کا تقررقانون ہو گا،وزیراعلیٰ سندھ کو یہ بھی اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ریٹائرڈسرونٹ کواس کی مہارت کے پیش نظرمفادعامہ میں دوبارہ سرکاری ملازمت پررکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ عدالتیں ڈیپوٹیشن،انضمام اور کنٹریکٹ کی بنیادپرکچھ مقدمات میں فیصلے سناچکی ہیں جبکہ کچھ مقدمات زیرسماعت ہیں،آئوٹ آف ٹرن ترقیوںکے حوالے سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھی ایک کیس زیرسماعت ہے۔ دریں اثناگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے گونرہائوس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سول سرونٹ ایکٹ مجریہ1973 کے ترمیمی آرڈنینس کے تحت حکومت بہترخدمات دینے والے سرکاری افسران کی حوصلہ افزائی کرے گی،نئے بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس پرپیپلزپارٹی اورتحدہ قومی موومنٹ میں مکمل ہم آہنگی ہے،یہ نظام سندھ بھرمیں یکساں طورپرنافذہوگا،بلدیاتی انتخابات کاانعقادعام انتخاب سے قبل ہوگا۔
انھوں نے کہاکہ نیابلدیاتی ترمیمی آرڈینس سندھ کیلیے سودمندثابت ہوگاجس پرصوبے بھرمیں یکساں طور پرعملدرآمدکیاجائے گا،صدرزرداری پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ بلدیاتی انتخابا ت کاانعقادعام قومی انتخابات سے قبل ہوگا،سول سرونٹ ایکٹ 73ء میں ترمیم کردی گئی ہے،جاری ہونے والے نئے ترمیمی آرڈینس سے بہترخدمات انجام دینے والے سرکاری افسران کوفائدہ پہنچے گا،حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
علاوزہ ازیں گورنر ہائوس میں امریکاکی پاکستان میں اعزازی سفیررابن رافیل سے ملاقات میں گورنرسندھ عشرت العباد نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان نہ صرف اتحادی ہے بلکہ فرنٹ لائن پرانتہاپسندوں اوردہشتگردوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجزکاسامنا کرناپڑرہاہے،آج پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجزکی بنیادی وجہ بھی یہی عوامل ہیں،پاکستان کی کامیابی خطے سمیت پوری دنیا کی کامیابی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اقوام عالم پاکستان کی مشکلات کوسمجھیں اورمعاشی مسائل کے حل کیلیے پلیٹ فارم فراہم کریں۔
امریکا کی اعزازی سفیرنے سندھ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنے پرگورنر سندھ کومبارکباددی اورکہاکہ سندھ کے معاملات کو گزشتہ10برس میں جس خوبصورتی کے ساتھ چلایا جارہاہے جو کہ ایک مشکل کام ہے اس کاساراکریڈٹ گورنر سندھ کوہی جاتاہے۔اس موقع پرگورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں بجلی ترسیل کی صورتحال دیگرشہروں کی نسبت بہتر ہے لیکن اس میں بہتری کی گنجائش موجودہے جس کے لئے کے ای ایس سی (KESC ) کو وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جاتی رہتی ہیں۔انھوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کوایک طویل مشاورت کے بعدحتمی صورت دی گئی ہے اوراس آرڈیننس کے اجراسے صوبے کی دونوں بڑی جماعتوںکے درمیان ہم آہنگی کاایک نیارشتہ استوارہوگا۔