کترینہ بڑی اداکارہ اس کے ساتھ میرا موازانہ نہ کیا جائے ایلی اورام
بالی ووڈ میں ابھی نئی ہوں‘اپنے بارے میں ریمارکس پرسلمان خان کی شکر گزار ہوں،اداکارہ کی گفتگو
درست طریقہ سے ہندی نہ بولنے کے باعث اسے بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام ملنا انتہائی مشکل تھا ۔ فوٹو: فائل
سویڈش اداکارہ ایلی اورام نے کہا ہے کہ میرا کترینہ کیف کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔
''مکی وائرس'' سے بالی وڈ میں اپنا کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ ہفتہ کے روز بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کے رائیلٹی شو بگ باس 7 سے نکالی گئی۔ ایلی اورام کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی طرف سے میرے متعلق یہ کہنا کہ میں پانچ سال پہلے کی کترینہ لگتی ہوں، میرے لیے بہت بڑے ریمارکس ہیں مگر میں نے کبھی بھی خود کاکترینہ کے ساتھ موازنہ نہیں کیا۔ میں کترینہ کو ہمیشہ سے پسند کرتی رہی ہوں، وہ ایک بہترین، محنتی اداکارہ اور حقیقت میں ایک بڑی اسٹارہے جب کہ میں ابھی بالی ووڈ میں نئی ہوں۔ ایلی اورام کا بگ باس سیزن 7سے نکالے جانے کے سوال پر کہنا تھا کہ میں نے اتناعرصہ اس شومیں رہنے کا کبھی نہیں سوچا تھا تھا بلکہ میرا خیال تھا کہ میں پہلے ہفتے میں ہی شو سے باہرہوجائوں گی بہر حال یہ میرے لیے دکھ کی بات ہے کہ اگر میں چند ہفتے اور رہ جاتی تو فائنل تک ضرور پہنچ جاتی۔تاہم یہ درست ہے کہ میں نے اس شو میں دوسروں کی دلچسپی کے لیے کچھ نہیں کیا اور اسی بنا پر میں باہر ہوگئی تھی ۔
تاہم میں نے ہیزل،رتن راجپوت اینڈی اور سنگرام سنگھ جیسے اپنے اچھے دوست بنالیے ہیں۔ رتن راجپوت سے بات کرتے ہوئے ہمیشہ ایک خاندان کی فرد کا احساس ہوتا تھا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان میرے پسندیدہ میزبان ہیں اور انھوںنے میرے متعلق جو بھی اچھی بات کہی میں اس پر ان کی شکر گزار ہوں۔ انھوںنے بگ باس کے گھر میں دوسروں کے مقابلے میں میری زیادہ تعریف کی۔ میں نے بگ باس کے گھر میں رہتے ہوئے ہندی زبان سیکھنے کی بہت کوشش کی جس میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کا خواب تھا جو جلدپورا ہونے جارہا ہے۔
ہندی فلموں میں کام کرنے کے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہناتھا کہ جب میں 14سال کی تھی تو گھر میں ٹی وی پر ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان کی فلم ''دیوداس'' دیکھی اس دوران چار گھنٹے گزر گئے مگر مجھے وقت کا احساس تک نہ ہوا۔ میں نے سوچا کہ مجھے بھی اس طرح ڈانس اور گانا چاہیے جس پر میں بالی ووڈ میں آگئی اورپہلی مرتبہ اکشے کمار کے ساتھ ایک ٹی وی اشتہار میں کام کیا۔ اداکارہ کا کہناتھاکہ درست طریقہ سے ہندی نہ بولنے کے باعث اسے بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام ملنا انتہائی مشکل تھا مگر ابتدا ہی میں سربھاورما کی فلم ''مکی وائرس'' میں لیڈنگ رول ملا جو میرے لیے بڑابریک تھرو تھا ۔
واضح رہے کہ ایلی اورام 29 جولائی 1990ء کو سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں پیداہوئی۔اس کے والد جینز اورامییڈاس کا تعلق یونان سے ہے اور وہ موسیقار ہیں جب کہ اس والدہ ماریہ سویڈن کی ایک مشہور اداکارہ اورآسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ ایلی نے ابتدائی تعلیم اسٹاک ہوم کے ایک اسکول سے حاصل کی اور وہیں سے سوسائٹی اکنامکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اسے ابتداہی سے فگر اسکیٹنگ گلوکاری اورڈانس کا شوق تھا۔اس نے اداکاری کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ اور آنٹی جو سکان کائونٹی میں تھیٹر چلاتی ہیں، سے حاصل کی۔ ایلی نے اسٹاک ہوم میں متعدد مواقعوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا تاہم دسمبر 2008ء میں اسے جرائم اور رومانس پر مبنی ڈرامہ فلم "Förbjuden Frukt"(حرام پھل) جس میں اس کا کردار سیلین نامی لڑکی کا تھاسے شہرت حاصل ہوئی۔ 2010ء میں ایلی نے مس یونان کے مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور وہ اسی برس سویڈن ٹی وی کی سیریل گومرون سوریراج میں بھی کام کیا۔