2025کاروڈمیپ میثاق معیشت ہےاحسن اقبال

معاشی ترقی کاانحصار مضبوط لیڈرشپ پرہے،شوکت ترین،سی ای اوکانفرنس سے خطاب

موجودہ حالات میں بزنس لیڈر کو کئی اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 کا روڈمیپ میثاق معیشت ہے جس پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے۔

گزشتہ روز سی ای او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بزنس لیڈر کو کئی اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر کوئی بھی بزنس لیڈر بیرونی معمولات اور مسائل کو نظر انداز کر کے اندرونی طور پہ درست فیصلہ نہیں کرتا، پاکستان میں آمریت کے دور میں پیدا ہونے والے مسائل اور حالیہ برسوں میں سامنے آنے والی معاشی مشکلات کا واحد اور یقینی حل صرف جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔




کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گر آپ کا ویژن واضح ہواور آپ اونرشپ لینے کے باخوبی اہل ہوں تو نہ صرف اچھے لیڈر پیدا کر سکتے ہیں بلکہ مضبوط ادارے بھی قائم کر سکتے ہیں۔آزمائشی وقت میں ترقی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ادارے ان افراد سے بالاتر ہیں جو اداروں کی رہنمائی کر رہے ہیں، ملک کی پوری معاشی ومعاشرتی ترقی کا انحصار ایک مضبوط لیڈر شپ پر ہوتا ہے۔ اس موقع پر سی ای او ایوارڈز کا انعقاد اور ''پاکستان کے سو کاروباری رہنما''کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔
Load Next Story