ایشیائی بینک پاکستان کو40کروڑ30لاکھ ڈالردیگا

معاہدے پر دستخط،رقم سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کی مدد کی جائیگی

معاہدے کے تحت اے ڈی بی پاکستان میں نادار طبقے بالخصوص خواتین کی مالی امداد کے لیے رقوم فراہم کرے گا۔ فوٹو : فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور پاکستان کے درمیان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلیے40کروڑ 30لاکھ ڈالرکی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وفاقی دارلحکومت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری حسیب اطہر اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر وارزای سیپیچ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت اے ڈی بی پاکستان میں نادار طبقے بالخصوص خواتین کی مالی امداد کے لیے رقوم فراہم کرے گا۔




ایشیائی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ منصوبے کے تحت انکم سپورٹ پروگرام کو سماجی تحفظ تک وسعت دے کر لاکھوں غریب خاندانوں کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے گا، اس سرمائے سے غریب خاندانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا اور اس کے علاوہ پائلٹ ہیلتھ انشورنس اسکیم بھی متعارف کرائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم سے مالی انتظام کومضبوط بنایا جائے گا تاکہ وسائل شفاف انداز میں ضرورت مند افراد میں تقسیم ہوں۔
Load Next Story