وسیم عباس نے ذاتی ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ کرلیا
کہانی منفرد ہے فنکار اپنے کرداروں کی بدولت آنیوالے کئی برسوں تک پہچانے جائینگے، وسیم
ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ مگرمجھے اپنے ڈرامے کی کہانی کی گرفت کا پتہ ہے ۔ اس کے ڈائیلاگ لوگوں کو برسوں تک یاد رہیں گے۔ ۔ فوٹو: فائل
اداکار وسیم عباس نے ذاتی ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ جلد ہی ایک اہم موضوع پرڈرامہ بنائیں گے جس میں معروف فنکاراپنی اداکاری کے جوہردکھائی دینگے۔
ایک ملاقات کے دوران وسیم عباس نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ وہ ذاتی پروڈکشن میں ڈرامہ بنانے جارہے ہیں جس کی ڈائریکشن وہ خود دیں گے۔ ڈرامے کی کہانی کا موضوع بالکل منفرد ہے اورمجھے امید ہے کہ اس میں کام کرنیوالے تمام فنکار اپنے کرداروں کی بدولت آنیوالے کئی برسوں تک اپنے کرداروں کی وجہ سے ہی پہچانے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ مگرمجھے اپنے ڈرامے کی کہانی کی گرفت کا پتہ ہے ۔ اس کے ڈائیلاگ لوگوں کو برسوں تک یاد رہیں گے۔
اس پراجیکٹ کے لیے میں نے اورمیری ٹیم کے تمام لوگوں نے بہت محنت کی ہے اورہم اس کو شب وروزمحنت کے ساتھ ہی بنائیںگے۔ جہاں تک تعلق فلم کا ہے تو فی الحال میرا فلم شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن مستقبل میں فلم ضرور بنائوں گا۔ حال ہی میں بننے والی کامیاب فلموں کے بعد حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور اب بہت سے نئے لوگ فلمیں بنا رہے ہیں۔ جس سے بہترنتائج سامنے آئیں ہیں اوراسی طرح سے فلم انڈسٹری کا بحالی کا عمل میں بھی شروع ہوجائے گا۔