ٹوئنٹی 20 کرکٹ شعیب نے فتح پی آئی اے کی جھولی میں ڈال دی
ناقابل شکست54 رنز،پی ٹی وی نے نیشنل بینک کو اپ سیٹ شکست دے دی
ناکام سائیڈ نے9 وکٹ پر 117رنز بنائے،عمر گل کے ساتھ احسان عادل اور اسلم قریشی نے2 ،2 وکٹیں لیں۔ فوٹو: پی سی بی
ڈپارٹمنٹل ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں آل رائونڈر شعیب ملک نے ناقابل شکست54رنز کی اننگز کھیل کر فتح پی آئی اے کی جھولی میں ڈال دی۔
کے آر ایل کو 7 وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ایچ بی ایل نے واپڈا کیخلاف کامیابی پائی، فٹنس مسائل سے نجات کے بعد میچ میں حصہ لینے والے عمر گل نے2 وکٹیں لیں، پی ٹی وی، اسٹیٹ بینک اورزیڈ ٹی بی ایل نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق کے آر ایل نے 135 رنز بنائے،عثمان صلاح الدین نے50 رنز اسکور کیے، پی آئی اے نے ہدف 3 وکٹ پر پورا کر لیا،شعیب ملک 54 رنز پر ناقابل شکست رہے، سرفراز احمد نے35 اور فیصل اقبال نے 23 رنز بنائے۔ ایچ بی ایل نے واپڈا کو7 وکٹ سے شکست دی، ناکام سائیڈ نے9 وکٹ پر 117رنز بنائے،عمر گل کے ساتھ احسان عادل اور اسلم قریشی نے2 ،2 وکٹیں لیں، فاتح ٹیم نے ہدف 3 وکٹ پر حاصل کیا، حسن رضا 40 اور یونس خان33 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
پی ٹی وی نے نیشنل بینک کو7 وکٹ سے اپ سیٹ شکست دی۔ ناکام ٹیم نے 6 وکٹ پر 166 رنز بنائے، فواد عالم 43 پر ناٹ آئوٹ رہے، پی ٹی وی نے ہدف3 وکٹ پر پورا کر لیا،ذیشان مشتاق احمد نے66 اور ہارون احمد نے64 رنز بنائے۔ اسٹیٹ بینک نے یو بی ایل کو28 رنز سے زیر کیا، فاتح سائیڈ نے 166 رنز بنائے، خرم شہزاد نے72 رنز اسکور کیے، عاطف مقبول نے3 وکٹیں لیں، یو بی ایل کی ٹیم 98پر ڈھیر ہو گئی، وجیہ الدین نے50 رنز بنائے۔ زیڈ ٹی بی ایل نے سوئی ناردرن گیس کو 7وکٹ سے ہرایا، ناکام سائیڈ نے8 وکٹ پر141 رنز اسکور کیے، خرم شہزاد نے45 کی اننگز کھیلی،زیڈ ٹی بی ایل نے ہدف3 وکٹ پر پورا کر لیا، شرجیل خان نے72 رنز بنائے۔