نیپال نے پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کا پروانہ حاصل کرلیا
متحدہ عرب امارات نے بھی نیدرلینڈز کو مات دے کر بنگلہ دیش کا ٹکٹ کٹوالیا
بنگلہ دیش میں شیڈول میگا ایونٹ کیلیے افغانستان اور آئرلینڈ پہلے ہی جگہ بنا چکے۔ فوٹو:فائل
نیپال نے پہلی مرتبہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کھیلنے کا پروانہ حاصل کرلیا، متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے بھی نیدرلینڈز کو مات دے کر بنگلہ دیش کا ٹکٹ کٹوالیا، باقی2کوالیفائرز کا فیصلہ جمعرات کو شیڈول میچز میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیپال نے سنسنی خیز مقابلے میں ہانگ کانگ کو 5 وکٹ سے شکست دی، یہ پہلا موقع ہے جب نیپالی ٹیم نے کسی بڑے آئی سی سی شوپیس ایونٹ میں جگہ پائی، اسے فتح کیلیے 144 رنز کا ہدف ملا جو5 وکٹ پر حاصل کیا، آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے، ابتدائی2گیندوں پر 10 رنز بنے جبکہ آخری پر مس فیلڈ سے باقی درکار رنز بھی مکمل ہوگئے۔ کپتان پارس کھڈکا نے 46 رنز اسکور کیے۔ دوسری جانب یو اے ای نے نیدرلینڈز کو 10 رنز سے پچھاڑا، اس سے قبل ٹیم نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 1996 کیلیے کوالیفائی کیا تھا۔
بنگلہ دیش میں شیڈول میگا ایونٹ کیلیے افغانستان اور آئرلینڈ پہلے ہی جگہ بنا چکے، باقی 2 ٹیموں کا فیصلہ جمعرات کے میچز سے ہوگا۔ بدھ کو دیگر میچز میں پاپوا نیوگنی نے نمیبیا کو 25 رنز سے شکست دی،اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ اب دونوں فاتحین، ہانگ کانگ اور نیدرلینڈز کے پاس میگا ایونٹ میں سیٹ بک کرانے کا ایک مزید موقع ہے، یہ چاروں جمعرات کو ایک دوسرے سے مدمقابل ہوںگے، ہانگ کانگ کا مقابلہ پاپوا نیوگنی جبکہ اسکاٹ لینڈ کا نیدرلینڈز سے ہونا ہے،ان میچز میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں بنگلہ دیش میں ورلڈ ایونٹ کھیلنے کی حقدار بن جائیں گی۔