انگلش کرکٹرز آسٹریلوی قدیم باشندوں کے مقدس مقام پر پہنچ گئے

قدیم باشندے اس چٹان پر چڑھنے کو بُرا تصور کرتے ہیں اس لیے آسٹریلوی حکومت نے بھی اس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے

قدیم باشندے اس چٹان پر چڑھنے کو بُرا تصور کرتے ہیں اس لیے آسٹریلوی حکومت نے بھی اس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

انگلش کھلاڑیوں نے دنیا کی سب سے بڑی چٹان'آئرز' کی سیر کی، یہ آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کا مقدس مقام ہے۔


اس کی خاص بات دن کے مختلف اوقات میں رنگت میں تبدیلی ہے، قدیم باشندے اس چٹان پر چڑھنے کو بُرا تصور کرتے ہیں اس لیے آسٹریلوی حکومت نے بھی اس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ گذشتہ روز انگلینڈ کے کیون پیٹرسن ، میٹ پرائر، مونٹی پنیسر، اسٹورٹ براڈ، بوائیڈ رینکن، جونی بیئر اسٹو اور گریم سوان نے اس چٹان کو دیکھا اور یہاں کی پراسراریت سے اپنے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اونٹ کی سواری بھی کی۔ باقی کھلاڑیوں نے ایلک اسپرنگ میں ہی مختلف چیزوں سے لطف اٹھایا۔
Load Next Story