لفظی جنگ کی شدت کم کرنے کے لیے آئی سی سی نے مداخلت کا فیصلہ کرلیا
دونوں ٹیموں کے کپتانوں مائیکل کلارک اور الیسٹرکک کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر کرکٹ کھیلنے کی تلقین کی جائیگی
دونوں ٹیموں کے کپتانوں مائیکل کلارک اور الیسٹرکک کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر کرکٹ کھیلنے کی تلقین کی جائیگی۔ فوٹو: فائل
MUZAFFARABAD:
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان لفظی جنگ کی شدت کو کم کرنے کے لیے آئی سی سی نے مداخلت کا فیصلہ کرلیا۔
دوسرے ٹیسٹ سے قبل میچ ریفری جیف کرو دونوں ٹیموں کے کپتانوں مائیکل کلارک اور الیسٹرکک کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر کرکٹ کھیلنے کی تلقین کریں گے۔ پہلے ٹیسٹ میں تنازع کی وجہ سے میچ آفیشل باقی سیریز کو بدمزگی سے بچانا چاہتے ہیں، جیف کرو آفیشل براڈ کاسٹر چینل 9 کو بھی تنبیہ کریں گے کہ وہ اوورز کے درمیان اسٹمپس مائیکرو فون کو بند کرنا نہ بھولے۔