ایشز کے آغاز پر ہی ٹروٹ کی جدائی سے انگلش پلیئرز کے دل ٹوٹ گئے

بیٹسمین اعصابی دبائو کا شکار ہوکر وطن واپس لوٹ چکے ہیں

بیٹسمین اعصابی دبائو کا شکار ہوکر وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

RAWALPINDI:
ایشز سیریز کے آغاز پر ہی جوناتھن ٹروٹ کی جدائی سے انگلش پلیئرز کے دل ٹوٹ گئے۔


بیٹسمین اعصابی دبائو کا شکار ہوکر وطن واپس لوٹ چکے ہیں، فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے کہاکہ ہمیں ٹروٹ کے اس طرح چلے جانے کا بہت افسوس ہوا، ہم سب کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں، انھیں ڈریسنگ روم میں مکمل سپورٹ حاصل تھی، ہم سب 49 ٹیسٹ ایک ساتھ کھیلے، مجھے امید ہے کہ وہ چند روز آرام کرنے سے بہتر ہوجائینگے۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم اب برسبین سے ایلک اسپرنگ پہنچ چکی جہاں جمعے سے کرکٹ آسٹریلیا چیئرمین الیون کیساتھ 2 روزہ پریکٹس میچ شیڈول ہے، اسکے بعد وہ ایڈیلیڈ جائیگی جہاں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جائیگا۔
Load Next Story