امریکا کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھادیا

ڈرون حملوں سے تمام پاکستانیوں کوخطرہ ہے،اسے بند کروایا جائے،4ہزار بے گناہ شہری جاں بحق اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں

حملوں میں مرنے والے دہشتگردوں کی تعداد بہت کم ہے،لوگ ہتھیار اٹھانے پرمجبور ہوجائیں گے، مستقل پاکستانی مندوب . اے ایف پی/ فائل

اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب مسعود خان نے ڈرون حملوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔

مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے تمام پاکستانیوں کو خطرہ ہے، اسے بند کروایا جائے، ڈرون حملوں کا ردعمل ہوتا ہے،عوام میں امریکا کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے،مزید لوگ ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔




بدھ کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں کو فوری طور پر بند نہ کروایا گیا تو مزید سیکڑوں بے گناہ شہری مارے جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں ڈرون حملوں کا معاملہ وکلا کے مشورے پر اٹھایا۔
Load Next Story