عراق بم دھماکوں میں 7 فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک 35 زخمی 19 لاشیں ملیں
رامادی اوربغداد کے شمالی علاقوں میں 2 پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا، 7 اہلکار مارے گئے
مغربی شہرفانم میں سڑک کنارے بم دھماکے میںایک فوجی ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ فوٹو:فائل
عراق میں سلسلے واربم دھماکوں اور خودکش حملوںکے نتیجے میں 7فوجیوں سمیت کم ازکم 20افراد ہلاک، 35زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کو 19افراد کی لاشیںملی ہیںجنھیں 2مختلف مقامات پرگولیاں مار کر ہلاک کیا گیاتھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اورطبی حکام نے بتایاکہ رامادی میں خودکش حملہ آورنے ایک پولیس اسٹیشن کونشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکارہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میںبھی ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ ہواجس میں مزید 4 پولیس اہلکارہلاک، 7زخمی ہوگئے۔
مغربی شہرفانم میں سڑک کنارے بم دھماکے میںایک فوجی ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ مایار میں ایک فوجی اڈے کے داخلی راستے پر خودکش حملہ آورنے خودکو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 7فوجی ہلاک اور 22زخمی ہوگئے۔