ایم کیوایم کے 35سے زائد لاپتہ کارکنوں کے اہلخانہ کا مظاہرہ
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہراحتجاج،بازیابی کیلیے اقدامات کیے جائیں،مظاہرین کا مطالبہ
کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری کے باہرمتحدہ کے لاپتہ کارکنوں کے اہلخانہ تصاویراٹھائے احتجاج کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر متحدہ کے 35 سے زائد لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد لاپتہ ہورہے ہیں ،ان کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے لاپتہ کارکنان کے حوالے سے معلومات دینے سے بھی قاصر ہیں،اگر کسی شبہ میں کارکنان حراست میں ہیں یا ان پرکوئی الزام ہے تو انھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور اپیل کی کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں ۔اس موقع پر مظاہرین نے لاپتہ افراد کی تصویریں ،بینرز ،پلے کارڈز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔