کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 3افراد قتل
قیوم آباد چورنگی پر کوچ میں گھس کر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ،داماد کی ساس پر فائرنگ
ناظم آباد کے علاقے میں واقع کچی آبادی مجاہد کالونی میں رہائش پذیر 50 سا۔لہ گل سویرا فائرنگ سے ہلاک ہوگئی۔ فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے سیکیورٹی گارڈ سمیت3افراد ہلاک4 زخمی ہو گئے۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر36/Hخدا کی بستی میں واقع مدینہ ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ عبد الجبار عرف کوکن ہلاک جبکہ اس کا ساتھی علاؤ الدین زخمی ہو گیا، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن اشفاق بلوچ نے بتایا کہ مقتول سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کا رہائشی اور زمینوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا ۔ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے مروت کوچ نمبر PE-3322 میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد اسلم اور25 سالہ عبد الواحید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو جناح اسپتال لے جایا گیاجہاں محمد اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول لانڈھی کا رہائشی اور4 بچوں کا باپ تھا جبکہ وہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازم تھا۔ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل کے قریب رکشا میں سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار میں سوار30سالہ افتخار معاویہ زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق زخمی اہلسنت و الجماعت لانڈھی کا علاقائی صدرہے۔ ناظم آباد میں بیوی کو منانے کیلیے آنے والے شخص نے جھگڑے کے دوران ساس کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ناظم آباد کے علاقے میں واقع کچی آبادی مجاہد کالونی میں رہائش پذیر 50 سالہ گل سویرا فائرنگ سے ہلاک ہوگئی، ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی بیٹی اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی جسے منانے کیلیے اس کا شوہر احمد خان گھر آیا تھا اور اس دوران اسکا اپنی ساس سے جھگڑا ہوگیا اور ملزم نے اسلحہ نکال کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گل سویرا ہلاک ہوگئی۔