ای سی سی کا اجلاس ڈیزل کی قیمتیں ریگولیٹ کرنے اور 10ہزار ٹن چینی خریدنے کی منظوری
سی این جی سلنڈروں،کنورشن کٹوںکی درآمد پرپابندی عائدکرنیکی سمری موخر،اجلاس میںاشیائے ضروریہ کے ذخائر،قیمتوں کاجائزہ لیا
سی این جی سلنڈروں،کنورشن کٹوںکی درآمد پرپابندی عائدکرنیکی سمری موخر،اجلاس میںاشیائے ضروریہ کے ذخائر، قیمتوں کاجائزہ بھی لیا گیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مقامی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور 8 شوگر ملوں سے ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے 10 ہزار ٹن چینی خریدنے کی بھی منظوری دیدی۔
کمیٹی نے تاجکستان کوچینی کی برآمد کیلیے ٹرانسپورٹ پر آنے والے اخراجات حکومت پاکستان کے ذمے لگانے کی منظوری دیدی ہے تاہم سی این جی سلنڈروں اور کنورشن کٹوںکی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی سمری موخرکردی ہے، کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس کے دوران وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری اس یقین دہانی کے ساتھ منظورکرلی گئی کہ اس کا فائدہ صارفین کوہو گا۔
کمیٹی نے ان آٹھ شوگرملوںکو نقصان سے بچانے کیلیے ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے دس ہزار ٹن چینی خریدنے کی بھی منظوری دیدی جوکوٹہ کم کرنے کے فیصلے سے متاثر ہوئی تھیں، ای سی سی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے سی این جی سلنڈرزاورکنورشن کٹوںکی درآمد پر پابندی کو ختم کرنے کی سمری پر وزارت سے اس فیصلے کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں تا کہ اس حوالے سے کوئی بھی مناسب فیصلہ کیا جا سکے، اجلاس کے دوران سیکریٹری خزانہ نے ای سی سی کو ملک میں اشیا کی قیمتوں، کرنسی کی صورتحال اورملک کی اقتصادی صورتحال واقتصادی اعشاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی،اجلاس میں ملک میں موجود اشیائے ضروریہ کے ذخائر اوران کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔