کامیڈین امان اللہ خان ابدی نیند سو گئے
امان اللہ نے تین شادیاں کیں اور ان کا ایک بیٹا امانت علی گلوکاری کی طرف آیا

کامیڈی کے بادشاہ اداکار امان اللہ خان70سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے عارضہ میں مبتلاتھے،مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج رہے، وہ جمعے کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ امان اللہ اپنے ہنر میں یکتا تھے، ان کا مزاح منفرد تھا، وہ تھیٹر کی جان تھے، ان کے بغیر اسٹیج ویران رہے گا، ان کے طنز اوربے ساختہ جملوں میں ایک شاعرانہ کاٹ تھی، وہ جگت استاد تھے ، ان کی پیدائش 1950 میں لاہور میں ہوئی۔
کامیڈی کی دنیا میں منفرد مقام رکھتے تھے،انھوں نے اسٹیج ڈرامہ'' سکسر '' سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا،''بشیرا ان ٹربل ''ان کی تھیٹر میں پہچان بنا،انھوں نے 860 دنوں پر محیط نائٹ تھیٹر کر کے عالمی ریکارڈ بنایا۔ مستانہ، ببو برال، طارق جاوید، البیلا اور سہیل احمد سمیت دیگر کے ساتھ کام کیا،بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما سمیت موجودہ دور کے بہت سے تھیٹر اسٹار انھیں اپنا استاد مانتے تھے ۔
امان اللہ نے تین شادیاں کیں اور ان کا ایک بیٹا امانت علی گلوکاری کی طرف آیا جب کہ دوسرے بیٹے وکی نے اپنے والد کے ساتھ اداکاری کی لیکن پذیرائی نہ ملنے پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔ انھیں 2018میں صدر پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے مشہور تھیٹر ڈراموں میں ''بیگم ڈش انٹینا، ڈسکو دیوانے، کھڑکی کے پیچھے، محبت سی این جی، یو پی ایس، سوہنی چن ورگی، بڑا مزہ آئے گا اور کیچپ '' شامل ہیں، انھوں نے تھیٹر پلے کے علاوہ 2006 میں بننے والی فلم''ون ٹوکا ون'' اور 2014 میں بننے والی فلم''نامعلوم افراد'' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان،گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور،وزیراعلی عثمان بزدار ،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ، (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب ،اداکاری سے جڑی شخصیات اور دیگر نے امان اللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے فن کا ایک باب بند ہوگیا۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔