کلین سوئپ کا خواب پاکستانی آنکھوں میں جگمگانے لگا
جنوبی افریقہ میں کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بننے کا موقع، اسٹین اورکیلس کی رخصتی نے تاریخی فتح کو آسان بنا دیا۔
حفیظ کو دشمن نمبرون کی عدم موجودگی میں کھل کرکھیلنا نصیب ہوگا، میزبان کو وائٹ واش شکست دینا مقصد ہے، مصباح۔ فوٹو: فائل
جنوبی افریقہ پر سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستانی نگاہیں 'بڑے انعام' پر ٹک گئیں، پروٹیز کے دیس میں کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا خواب گرین شرٹس کی آنکھوں میں جگمگانے لگا۔
میزبان سائیڈ سے آخری میچ کیلیے ڈیل اسٹین اور جیک کیلس کی رخصتی نے تاریخی کامیابی کا راستہ آسان بنا دیا، دونوں کھلاڑیوں کو انجریز پر احتیاطاً آرام دیا گیا ہے، محمد حفیظ کو اپنے دشمن نمبر ون کی عدم موجودگی میں کھل کر کھیلنا نصیب ہوگا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز جیت لی اب میزبان سائیڈ کو وائٹ واش شکست دینا مقصد ہے، ٹیم ورک سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے متحدہ عرب امارات میں شکست فاش کے بعد پاکستان نے ہنگامی طور پر منعقد کردہ ون ڈے سیریز میں شروع سے ہی نئے اہداف حاصل کیے، اس نے اتوار کو کیپ ٹائون کے تاریخی نیو لینڈز گرائونڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل کامیابی پائی، پھر بدھ کو پروٹیز کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی، ٹیم نے اس موقع کو مزید یادگار بناتے ہوئے میزبان سائیڈ کو اپنے500 ایک روزہ میچز کا جشن بھی نہیں منانے دیا۔
ہفتے کے روز دونوں ٹیمیں سنچورین میں آخری ون ڈے میچ کھیلیں گی، پاکستان کے پاس اب جنوبی افریقہ کو اس کے اپنے ملک میں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست دینے والا پہلا ملک بننے کا موقع موجود ہے، یہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں برس تیسری ون ڈے سیریز ہے، سال کے آغاز پر پروٹیز نے پانچ ون ڈے میچزمیں 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی، حال ہی میں یو اے ای میں اتنے ہی مقابلوں میں جنوبی افریقی سائیڈ کی فتوحات کا تناسب 4-1 رہا، اب پاکستان کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ ٹیم کیلیے خوشی کی ایک خبر یہ ہے کہ حریف سائیڈ کے2 اہم ترین پلیئرز ڈیل اسٹین اور جیک کیلس تیسرے میچ میں شامل نہیں ہوںگے۔ اسٹین سائیڈ اسٹرین کا شکار جبکہ کیلس کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر چوٹ لگی تھی۔
فاسٹ بولر نے چاروں باہمی ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے تاہم7 میں سے صرف چار ہی ون ڈے میچز کھیل سکے ہیں،کیپ ٹائون میں پہلے مقابلے کے دوران وہ اپنی بائیں ٹانگ پکڑے دکھائی دیے تھے،ان کی عدم موجودگی کا براہ راست فائدہ حفیظ کو ہو گا جو کئی بار اپنی وکٹیں اسٹین کی بولنگ پر گنوا چکے ہیں۔ کیلس کی کئی ماہ تعطل کے بعد اس سیریز سے ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے دونوں کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز کیلیے تازہ دم کرنے کی خاطر آرام دیا۔ ادھر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کی نگاہیں اب کلین سوئپ پر مرکوز ہوچکیں، انھوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں فتح کو کسی ایک پلیئر سے منسوب نہیں کیا جا سکتا بلکہ یہ پوری ٹیم کی مشترکہ کوشش سے ممکن ہوئی، ہم اب آخری مقابلے میں بھی بھرپور فائٹ کے لیے تیار ہیں۔