قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ہدف کا تعاقب کرنے والی پانچوں ٹیمیں سرخرو
کے آر ایل ، سوئی ناردرن گیس، پی آئی اے ، پی ٹی وی اورزرعی بینک کی کامیابیاں۔
قومی ڈپارٹمنٹل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کے کامران اکمل شاٹ کھیلنے کیلیے تیار۔ فوٹو: محمود قریشی/ایکسپریس
قومی ڈپارٹمنٹل ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کوئی بھی ٹیم ہدف کا دفاع نہ کرپائی، پانچوں مقابلوں کا نتیجہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کے حق میں ہوا، کے آر ایل نے یونائیٹڈ بینک کو6 ، سوئی ناردرن گیس نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 10وکٹ سے مات دی۔
پی آئی اے نے نیشنل بینک کو6، پی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کو4 جبکہ زرعی ترقیاتی بینک نے حبیب بینک کو8 وکٹ سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق کے آر ایل کیخلاف یونائیٹڈ بینک نے 6 وکٹ پر 125 رنز بنائے،فاتح ٹیم نے ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمد یاسین 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ سوئی گیس نے صرف 86 رنز پر ڈھیر ہونے والی ٹیم پورٹ قاسم کو 10 وکٹ سے مات دیدی، سمیع اللہ نیازی نے3 وکٹیں لیں، فاتح ٹیم نے محمد رضوان (41) اور توفیق عمر (39) کی بدولت ہدف صرف12.1 اوور میں حاصل کرلیا۔
پی آئی اے نے سخت مقابلے کے بعد نیشنل بینک کو 6 وکٹ سے زیر کرلیا، ناکام ٹیم نے فواد عالم (64 ) اور عقیل انجم ( 43) سے تقویت پاکر 5 وکٹ پر151کا مجموعہ تشکیل دیا، ایئر لائنز نے جب ہدف 4 وکٹ پر حاصل کیا تو صرف 1گیند باقی تھی، سرفراز احمد نے59 رنز کیساتھ فتح کا راستہ بنایا۔ پی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کو 4 وکٹ سے زیر کیا، ناکام ٹیم نے 4 وکٹ پر 142 رنز اسکور کیے،کاشف نے43 رنز بنائے،پی ٹی وی نے ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کیا، محمد سمیع 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ زرعی ترقیاتی بینک نے حبیب بینک کو 8 وکٹ سے ہرایا، ناکام ٹیم نے 7 وکٹ پر 149 رنز بنائے، محمد خلیل نے 4 پلیئرزکو میدان بدر کیا۔ فاتح ٹیم نے ہدف صرف 2 وکٹ پر آخری اوور میں حاصل کیا، یاسر حمید 47 اور حارث سہیل 41 رنز پر ناقابل شکست رہے۔