بے وقت کی راگنی تاثر نہ چھوڑ سکی اسٹیڈیم میں الو بولنے لگے
اسٹارز سے محروم ڈپارٹمنٹل ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بورڈ کا فلاپ شو بن گیا۔
ٹکٹوں کی معمولی قیمت صرف 50 اور 100روپے رکھی گئی، پھر بھی فروخت انتہائی کم ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
EMERYVILLE:
بے وقت کی راگنی کوئی تاثر نہ چھوڑ سکی، اسٹار کرکٹرز سے محروم ڈپارٹمنٹل ٹوئنٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ فلاپ شو بن گیا، قذافی اسٹیڈیم میں الو بولنے لگے۔
سوتے جاگتے سیکیورٹی اہلکار فرائض کی ادائیگی کیلیے موجود مگر تماشائیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر نظر آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی 20 مقابلے دنیا میں کہیں بھی ہوں شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنتے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو خاصی پذیرائی ملی تھی لیکن اسٹار کرکٹرز کے بغیر لاہور کے 2 وینیوز قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں جاری ڈپارٹمنٹل ایونٹ کے رنگ پھیکے پڑ گئے، قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ میں مصروفیات کے باجود ملتوی نہ کیے جانیوالے ٹورنامنٹ کے میچز کیلیے ٹکٹوں کی معمولی قیمت صرف 50 اور 100روپے رکھی گئی، پھر بھی فروخت انتہائی کم ہے، مقابلوں کے پُرامن انعقاد کیلیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ماحول میں گرمجوشی نہ ہونے کے سبب سیکیورٹی اہلکار کبھی اونگھتے تو کبھی جاگتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں لیکن تماشائی اسٹیڈیم میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں، جلد بازی میں شیڈول کیے جانیوالے ٹورنامنٹ کے آغاز تک شریک ٹیموں کے حتمی اسکواڈز کی فہرستیں میسر نہیں تھیں، شائقین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کا موقع اور میچز کا وقت دونوں درست نہیں، مقابلے اسٹار کرکٹرز کی دستیابی پر کرائے جاتے تو عوام کی دلچسپی بڑھ جاتی۔ دوسری طرف منتظمین کا خیال ہے کہ قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز ختم ہونے پر سیمی فائنلز اور فائنل میں ہائوس فل کی توقع ہے۔