نیب نے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

تفصیلات سمیت اہم ریکارڈ طلب کرلیا گیا، تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

واٹر بورڈ افسران کی نااہلی سے منصوبہ 100 ارب لاگت تک پہنچ چکا، ذرائع . فوٹو: فائل

کراچی کی لائف لائن قرار دیے جانے والے فراہمی آب کے عظیم تر منصوبے کے فور کی نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

کنٹریکٹرفرم وکنسلٹنٹ سمیت منظور شدہ پی سی ون، روٹ میں تبدیلی، پروجیکٹ ڈائریکٹرز کنسلٹنٹ انجینئرز کی تفصیلات سمیت تمام اہم ریکارڈ طلب کر لیا۔ تحقیقات کیلیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔


انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے کراچی کے فراہمی آب کے عظیم تر منصوبے کے فور میں کی جانے والی سنگین بدعنوانیوں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ افسران کی نااہلی کے باعث کے فور منصوبہ 100ارب روپے سے زائد لاگت تک پہنچ چکا ہے جس پر پہلے ہی کئی ارب روپے کے اخراجات کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے فور پروجیکٹ سے کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کا خواب چکنا چور ہوتا دکھائی دیتا ہے تاہم سندھ حکومت کے حکام شہریوں کو مذکورہ پروجیکٹ کے حوالے سے درست معلومات تک فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
Load Next Story