جھمپیر فارم سے بیوہ اور 4 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں
متوفین میں 40 سالہ سومری اور اس کے بچے ٹیک چند، آکاش، اشوک اور مکیش شامل
پولیس نے اجتماعی خودکشی قرار دے دیا، گلا دبا کر قتل کیا گیا، ڈاکٹر گیان چند فوٹو: فائل
کوہستانی علاقے جھمپیر کے قریب نجی فارم سے بیوہ اور 4 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔
کوہستانی علاقے جھمپیر کے قریب نجی فارم سے بیوہ اور 4 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ میں قتل قرار دے دیا۔ ایس ایس پی نے ڈی ایس پی جھرک کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جھرک کے قریب نجی فارم سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 40 سالہ سومری، 3 سالہ ٹیک چند، 6 سالہ آکاش، 10 سالہ اشوک اور 7 سالہ مکیش کی لاشیں ملیں۔ جھمپیر پولیس نے اجتماعی خودکشی کا واقعہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں کے مقام سے کیڑے مار زرعی دوا کی بوتل بھی ملی ہے۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر گیان چند نے اجتماعی قتل کی واردات قرار دیا اور بتایا کہ پانچوں کے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، گلے پر تشدد کے نشان سے پتا چلتا ہے کہ انھیں گلا دبا کر قتل کیا گیاہے۔
اطلاع ملتے ہی قائم مقام ایس ایس پی ٹھٹھہ سہائی عزیز بھی موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے میموری کارڈ ملا ہے جس میں کچھ ریکارڈنگ بھی ہے جو ہندی زبان میں ہے جس کا ترجمہ کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 ماہ قبل مقتولہ کا شوہر چندو بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔